Inquilab Logo

روس میں امریکہ کی سب سےبڑی ایلومینیم فیکٹری بند ہونےکے دہانے پر

Updated: May 24, 2022, 12:29 PM IST | Agency | Washington/Moscow

یوکرین جنگ اور دیگر قانونی پیچیدگیوں کے سبب فیکٹری کو مال کی سپلائی شدید متاثر، پیداواری سرگرمیاں محدود،فیکٹری فروخت بھی کی جا سکتی ہے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

امریکہ اور مغربی ممالک کی طرف سے یوکرین جنگ کی وجہ سے روس پر پابندیوں کے نفاذ کے نتیجے میں روسی معیشت کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔امریکی پابندیوں کے نتیجے میں روس کے سمارا میں واقع امریکہ کی ایلومینیم فیکٹری میں پیداواری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔سمارا میٹالرجیکل فیکٹری جنوب مغربی روس میں ایک وسیع و عریض کمپلیکس اور درجنوں سٹی بلاکس کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ اس کارخانےکو روسی صنعت کا سنگ بنیاد سمجھا جاتا ہے اور یہ ملک کا تجارتی اور صنعتی ایلومینیم مصنوعات کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔ یہ روسی جنگی طیاروں اور میزائلوں کے لیے پرزہ جات کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔یوکرین جنگ اوردیگر قانونی پیچیدگیوں کے سبب فیکٹری کو مال کا سپلائی متاثر ہونے کے نتیجے میںپیداواری سرگرمیاں محدود ہوکر رہ گئی ہیںاور آرکونک کمپنی روس میںاس فیکٹری کو فروخت کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ اس پلانٹ کی عمارت کے اوپر جلی نیلے حروف میں انگریزی میں’آرکونک‘ لکھا دور سے دکھائی دیتا ہے۔ یہ ایک بڑی کمپنی ہے جس کا ہیڈکوارٹر پٹس برگ میں ہے۔۲۰۱۶ء  میں صنعتی کمپنی  دیو الکوآ سے علاحدگی کے بعد بھی امریکہ کی سب سے بڑی دھات بنانے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ آرکونک ہی خام مال سمارا  میں واقعی اس فیکٹری کو فراہم کرتا ہے اورمینوفیکچرنگ سرگرمیاں بھی ا نجام دیتا ہے۔ روس میںیہ فیکٹری ۱۹۶۰ء سے سرگرم ہے۔ یوکرین جنگ اور اس کے  نتیجے میں روس پر پابندیوں کے باوجود کمپنی نے سمارا میں اپنا پلانٹ برقرار رکھا اگرچہ کمپنی کو سیاسی اور قانونی پیچیدگیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔لیکن اب یوکرین کے خلاف روس کی جنگ نے دنیا کو پولرائز کیا ہے۔ آرکونک کی قیادت آخر کاریہ سمجھ چکی ہے کہ روس میں سمارا کے کاروبار کا مستقبل مخدوش ہے۔ اگرچہ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ کمپنی امریکی یا دیگر مغربی پابندیوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے لیکن ان پابندیوں نے پلانٹ کو سپلائی اور آپریشن مشکل بنا دیا ہے۔پیداوار بند کرنے سے وہاں موجود اس کے ملازمین کو اسٹرٹیجک پیداوار کو برقرار رکھنے سے متعلق روسی قوانین کے تحت قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK