Inquilab Logo

روسی ویکسین کے بجائے کورونا سے لڑے امریکہ : روس

Updated: September 24, 2020, 4:06 PM IST | Agency | Washington

روس نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ روسی ویکسین کے خلاف مہم چلانے کے بجائے اپنے ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔۱۹) کی روک تھام کی سمت میں کام کرے۔ امریکہ میں روسی سفارت خانے کی جانب سے جمعرات کو ٹویٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ معلومات دی گئی ۔ بیان کے مطابق روس نے کہا ہے کہ کووڈ ۱۹ ویکسین تیار کرنے کے لئے خواہشمند ممالک کے مابین تعاون بڑھانے کے لئے  صدرولادیمیر پوتن نے ایک ورچوئل کانفرنس کی تجویز پیش کی ہے ۔ امریکہ کو پوتن کی اس تجویز کی مخالفت نہیں کرنی چاہئے ، بلکہ اسے کورونا کے خلاف لڑائی کو مضبوط کر  کے اپنے شہریوں کی زندگیاں بچانے کے لئے کام کرنا چاہئے۔

Putin and Trump - Pic : INN
پتن اور ٹرمپ ۔ تصویر : آئی این این

روس نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ روسی ویکسین کے خلاف مہم چلانے کے بجائے اپنے ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔۱۹) کی روک تھام کی سمت میں کام کرے۔
امریکہ میں روسی سفارت خانے کی جانب سے جمعرات کو ٹویٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ معلومات دی گئی ۔
بیان کے مطابق روس نے کہا ہے کہ کووڈ ۱۹ ویکسین تیار کرنے کے لئے خواہشمند ممالک کے مابین تعاون بڑھانے کے لئے  صدرولادیمیر پوتن نے ایک ورچوئل کانفرنس کی تجویز پیش کی ہے ۔ امریکہ کو پوتن کی اس تجویز کی مخالفت نہیں کرنی چاہئے ، بلکہ اسے کورونا کے خلاف لڑائی کو مضبوط کر  کے اپنے شہریوں کی زندگیاں بچانے کے لئے کام کرنا چاہئے۔
 امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے ٹویٹر پر کہا تھا ’’ پوتن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ۷۵ ویں اجلاس میں دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کی روسی ویکسین اسپوتنک ۵ مکمل طور پر قابل اعتماد ، محفوظ اور موثر ہے ۔ لیکن روس نے اس کے تیسرے مرحلے کا ٹرائل شروع کئے بغیر ہی اس کو ریکوگنیزکر کے رجسٹریشن بھی کر دیا ہے ۔ ماہرین نے سپوتنک ۵  کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے تجربے کے اعداد و شمار پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK