Inquilab Logo

مجھے شکست دینے کے بی جے پی کے تمام حربے ناکام ہو گئے

Updated: November 07, 2022, 9:55 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

اندھیر ی ضمنی انتخاب میںادھو گروپ کی فاتح امید وار رتوجا لٹکےنے کہا کہ اگر بی جے پی امیدوار مقابلہ میں ہوتا تو اس کی بھی ضمانت ضبط ہوجاتی۔ اشیش شیلار نے دعویٰ کیا کہ اگر پارٹی امیدوار اتارتی تو لٹکے کا جیتنا مشکل ہو جاتا۔ ادھوگروپ کی فتح شندے اور بی جے پی کو کرارا جواب:کانگریس

Rutuja Ramesh Latke expressed happiness after the result of the Andheri by-election by making a sign of victory.Picture:Inquilab/ Sameer Markand
رتوجا لٹکے نے اندھیری ضمنی انتخاب کا نتیجہ آنے کے بعد فتح کا نشان بناکر خوشی کا اظہار کیا۔تصویر،انقلاب:سمیر مارکنڈے

 اندھیری (ایسٹ)  اسمبلی سیٹ ضمنی انتخاب میں شیو سینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے کے انتخابی نشان مشعل پر پہلی اور شاندار فتح درج کرنے کے بعد امیدوار رتوجا لٹکے پُر اعتماد نظر آئیں اور انہوں نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ مجھے شکست دینے کے بی جے پی کے تمام حربے ناکام ہوئے ہیں۔  اگر بی جے پی کا امیدوار مقابلے میں کھڑا  ہوتا تو  اس کی بھی ضمانت ضبط ہو جاتی۔اسی دوران   شیو سینا ،بی جے پی اور کانگریس کے لیڈروں نے بھی  اپنےتاثرات دیئے ۔ بی جےپی کے ممبئی کے صدر اور رکن اسمبلی اشیش شیلار نے دعویٰ کیا کہ ’’مہا وکاس اگھاڑی کی امیدوار رتوجا لٹکے کو جتنے ووٹ ملنے چاہئے تھے اتنے ووٹ نہیں ملے اور اگر بی جےپی کا امیدوار کھڑا ہوتا تو رتوجاکا جیتنا مشکل تھا۔‘‘ اسی دوران شیوسینا کے لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ یہ تو شروعات ہے اورہماری اسی مقبولیت کو دیکھ کر ریاستی حکومت بی ایم سی انتخابات نہیں کروا رہی ہے۔‘‘
 بی جے پی اور شندے گروپ کو بڑا طمانچہ
 کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کہا ہے کہ اندھیری ضمنی انتخاب میں رتوجا لٹکے کی شاندار جیت بی جے پی اور شندے گروپ کو مہا وکاس اگھاڑی کی جانب سے  سخت طمانچہ ہے۔ اس چناؤ میں شاندار جیت کے ساتھ بی جے پی کی توڑ پھوڑ اور دہشت کی سیاست کو منہ توڑ جواب ملا ہے۔ کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتیں مہاراشٹر میں بھی آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو شکست دیں گی۔ نانا پٹولے نے مزید کہا کہ’’ شندے گروپ نے اس الیکشن میں مرکزی حکومت سے ہاتھ ملا کر شیو سینا پارٹی کا نام اور نشان منجمد کرنے کا گناہ بھی کیا تھا۔لوگوں کو شندے گروپ اور بی جے پی کی یہ سازش پسند نہیں آئی، اس لئےانہوں نے انہیں ان کی اوقات بتادی۔ ‘‘ واضح رہے کہ شیو سینا کے رکن اسمبلی رمیش لٹکے کی موت کے بعد یہ ضمنی انتخاب عمل میں آیا  تھا۔
کس کو کتنے ووڈ ملے
۱)رتوجا لٹکے،( ادھو گروپ):۶۶۵۳۰
 ۲)بالا وینکٹیش(آپ کی اپنی پارٹی)۱۵۱۵ 
۳) منوج نائک(رائٹ ٹو ری کال پارٹی):۹۰۰  ۴) نینا کھیڈیکر(آزاد):۱۵۳۱
۵)فرحانہ سید (آزاد)   ۱۰۹۳۔( ۶) ملند کامبلے (آزاد): ۶۲۴۔(۷)راجیش ترپاٹھی (آزاد) : ۱۵۷۱(۸) نوٹا:۱۲۸۰۶۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK