Inquilab Logo

گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں شامل محمد ایمن سےسچن ٹینڈولکرروبکس کیوب پزل سیکھنےگے

Updated: March 14, 2021, 12:09 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

ماسٹربلاسٹر سچن نے ایمن کا ایک ویڈیو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کیا ہے

Sachin Tendulkar and Muhammad Aiman. .Picture:INN
سچن ٹینڈولکر محمد ایمن کے ساتھ ۔تصویر :آئی این این

روبکس کیوب پزلس میں عالمی اور گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانےوالے کف پریڈ(قلابہ) کے ۱۶؍سالہ محمد ایمن کولی کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتےہوئے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹینڈولکر نے ایمن کے تعلق سے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کیا ہے ۔ اس ویڈیو میں ایمن نے ۱۷؍سیکنڈمیں آنکھ بند کرکے مذکورہ پزل حل کرلیا۔ ویڈیو میں جہاں سچن نے ایمن کی خوب ستائش کی ہے وہیں اس کے فن کو سیکھنے کی خواہش کابھی اظہار کیا ہے۔  ایمن کی والدہ تہذیب کولی نے انقلاب کو بتایاکہ ’’ ۹؍سال کی عمر میں پہلی بار ایمن نے یوٹیوب کےذریعے اس پزل کو حل کیاتھا۔ اس کے بعد سے اس پزل کو حل کرنےکی متواتر کوشش اور مشق نے ایمن کو اس کھیل میں کامیابی عطا کی ۔ اسکول اور کالجوںمیں منعقدہونےوالے روبکس مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے کےبعد اس نے قومی اور عالمی سطح پر ہونےوالے مقابلوںمیں حصہ لیا۔ دسمبر ۲۰۱۹ء میں ماٹونگاکے وی جے ٹی آئی کالج میں ہونے والے مقابلے میں ورلڈ کیوب اسوسی ایشن کے ممبران کی موجودگی میں ایمن نے ۱۵ء۵۶؍ سیکنڈمیں پیروں سے پزل حال کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیاتھا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک امریکی طالب علم کےپاس تھا جس نے ۱۶ء۹۶؍ سیکنڈمیں یہ ریکارڈ قائم کیاتھا۔  ایس ایس سی میں زیر تعلیم ایمن کولی کا نام، تیز ترین روبکس کیوب پزل ۱۵ء۵۶؍سیکنڈمیں پیروں سے حل کرنے پر گنیز بُک آف ریکارڈمیں شامل کیا گیا ہے۔   ہندو ستان کے مایہ ناز بلے باز سچن ٹینڈولکر،ایمن کی صلاحیتوں اور فن کے مداح ہیں۔ گزشتہ دنوں سچن نے ایمن کے تعلق سے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کیا  ۔ جس میں ایمن نے ۱۷؍ سیکنڈمیں آنکھ بند کرکے یہ پزل حل کیاہے۔ ویڈیو میں جہاں سچن نے ایمن کی خوب ستائش کی ہے وہیں اس کے فن کو سیکھنے کی خواہش کابھی اظہار کیاہے۔ سچن نے اپنی پوسٹ میں تحریر کیاہےکہ ’’ملئے اس نوجوان سے ۔ جو کام ہم آنکھوں سے دیکھتے ہوئے نہیں کرسکتے۔اس نوجوان نے وہ پزل آنکھیں بند کرکے چندسیکنڈمیں حل کرکے مجھے حیرت زدہ کردیاہے۔ ایمن کا اگلاچیلنج مجھے یہ فن سکھانا ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK