Inquilab Logo

پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف سماجوادی پارٹی کا احتجاج

Updated: June 27, 2020, 11:20 AM IST | Lucknow

ملائم سنگھ یوتھ بریگیڈ کے کارکنان نعرے لگاتے ہوئے اسمبلی کے سامنے پہنچ گئے،سماجوادی پارٹی نے لاٹھی کے زور پر عوام کی آواز دبانے کی کوشش قرار دیا۔

Police beating Samajwadi Party`s workers. Photo : INN
سماجوادی پارٹی کے لیڈران پر پولیس کا لاٹھی چارج۔ تصویر: آئی این این

پیٹرول اور ڈیزل کی یومیہ بڑھتی قیمتوں کے خلاف جمعہ کو اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں سڑک پر اترنےوالےسماج وادی پارٹی(ایس پی) کارکنوں پر پولیس نےجم کا لاٹھیاں برسائیں ۔ اسمبلی کے سامنے پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل ہورہے اضافے کی مخالفت میں ملائم سنگھ یوتھ بریگیڈ کے کارکنوں نےاحتجاج کیا اور حکومت مخالف نعرے بازی کی۔ بریگیڈ کے ریاستی صدر انیس راجا کی قیادت میں کارکن اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے پر آمادہ تھے۔ سیکوریٹی فورسیزنےکارکنوں کو پہلے سمجھانے کی کوشش کی لیکن احتجاج پر بضد کارکن اسمبلی کے سامنے دھرنےپربیٹھ گئے اور نعرے بازی کرنے لگے جس کے بعدسیکوریٹی فورسیزنےطاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں منتشر کردیا۔
 اس کے بعد ایس پی نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا’’عوام کی آواز کو لاٹھی کےزور پر دبانے کی کوشش کررہے وزیر اعلی ۔حکومت کی جانب سےپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے بے حال عوام کی آواز اٹھانے کیلئے اسمبلی کے باہر پرامن احتجاج کر رہے ایس پی کے کارکنوں پر بربر لاٹھی چارج بزدلی کا کام ہے۔یہ جدوجہد سڑک سے لے کر ایوان تک جارہےگا۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے جمعرات کو کانگریس نے پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ریاستی صدر اجےکمار للو کی قیادت میں احتجاج کیا تھا۔پولیس نے احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا تھاجنہیں شام کو رہا کردیا گیا۔وہیں سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK