Inquilab Logo

سمستی پور:سردی میں اضافے سے سرسوں کی فصل متاثر ، لاہی کا خطرہ

Updated: January 24, 2021, 2:48 PM IST | Inquilab New Netwrok | Samastipur

دسمبر کے وسط سے فروری تک لا ہی کا حملہ ہوتا ہے ، پو را پودامکمل طو ر پر گل جاتا ہے ، سرسوں کی فصلوں کو۸۰۔۷۰؍ فیصد نقصان پہنچتا ہے

 Samastipur: Insects in mustard plant.Picture :Inquilab
سمستی پور: سرسوں کے پودے میں لاہی کیڑے ۔ تصویر: انقلاب

بہار کے ضلع سمستی پور میں شدید سردی سے سرسوں کی فصل متاثر ہو رہی  ہے ،کیونکہ کھیتوں میں کھڑی سرسوں کی فصل میں لاہی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔  محکمہ زارعت کہنا ہے کہ وقت رہتے سرسوں کی فصل کو لاہی سے بچانے کی کوشش نہیں کی گئی تو بڑے پیمانے پر نقصان ہو سکتا ہے۔ فصل کا ایک بڑ حصہ بر باد ہوسکتا ہے ۔  اس سال ضلع میں سرسوں کی فصل  اچھی ہے۔  جگہ جگہ لہلہاتے کھیتوں میں  پیلے  پھول نظر آرہےہیں جسے دیکھ کر کسان خوش ہورہےہیں لیکن سردی میں اضافے سے وہ تشویش میں بھی مبتلا  ہوگئے ہیں اور اپنی فصل   کو لا ہی سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔   اس سلسلے میں ضلع زرعی افسروکاس کمار نے بتایا کہ اس بار ضلع میں بڑے پیمانے پر  سرسوں کی بوائی کی گئی  ہے۔ کھیت میں لہلہاتی سرسوں کی فصل پر ٹھنڈ کی وجہ سے لاہی کیڑا کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اگروقت رہتے انتظام نہیں کیاگیا تو اس سے پیداوار میں نمایاں کمی ہوسکتی ہے۔ سرسوں میں لگنے  والی بیماری سے تنے کا نچلا حصہ گل جاتا ہے۔ اس کی علامات پتیوں پر کم ہوتی ہیںجس کی وجہ سے اس بیماری کی شناخت اس وقت تک ممکن نہیںہے جب تک کہ  سرسوں کا پورا پودا مکمل طور پر گل نہ جائے۔  زراعت کوآرڈینیٹر افسر پنکج کمار نے بتایا  کہ سرسوں کی فصل کو  بڑے کیڑوں سے بچانا  ضروری ہے۔ لاہی کیڑا سرسوں کادشمن ہے جس کے حملے سے فصل کو۷۰؍ سے۸۰؍ فیصد تک نقصان  پہنچتا ہے ۔ عام طور پر دسمبر کے وسط کے بعد کیڑوں کا حملہ شروع ہوتا ہے لیکن جنوری اور فروری میں لاہی کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔  ان کے حملے پر سرسوں کی فصل  برباد ہونے کی حالت میں آجاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK