Inquilab Logo

سعودی عرب : عید کی تعطیلات کے دوران ۲۴؍ گھنٹے کا کرفیو رہے گا

Updated: May 14, 2020, 11:39 AM IST | Agency | Riyadh

سعودی عرب نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے  لئے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران ۲۳؍ مئی سے ۲۷؍ تک ۲۴؍  گھنٹے کا کرفیو اور لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ رمضان کے اختتام تک شہروں میں نافذ کرفیو میں نرمی جاری رہے گی۔ سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق لوگوں کو صبح نو بجے سے پانچ بجے تک روزانہ اپنے گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت ہے۔ وہ اشیائے ضروریہ کی خریداری  اور ضروری کاموں کے  لئے گھروں سے باہر جاسکتے ہیں لیکن سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں بدستور مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ رہے گا اور یہ پابندیاں رمضان کے اختتام اور پھر عید الفطر کے ایام میں بھی جاری رہیں گی۔

Saudi Arab - Pic : INN
سعودی عرب ۔ تصویر : آئی این این

 یاد رہے کہ سعودی عرب نے ۲۶؍ اپریل کو ملک بھر میں نافذ کرفیو میں جزوی نرمی کا اعلان کیا تھا اور کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عائد کردہ پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا تھا تاہم مکہ مکرمہ اور بعض دوسرے علاقوں میں نافذ لاک ڈاؤن کو نہیں ہٹایا گیا تھا اور اس کو ۱۳؍ مئی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اب اس میں رمضان کے آخر تک توسیع کردی گئی ہے۔دریں اثناء سعودی عرب نے کورونا وائرس کے ۱۹۱۱؍ نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے ۔ اس مہلک وبا کے شکار نو افراد وفات پاگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK