Inquilab Logo

محمد بن سلمان اور نیتن یاہو کی خفیہ ملاقات

Updated: November 24, 2020, 9:16 AM IST | Agency | Riyadh

اسرائیلی میڈیا کے دعوے پر سفارتی حلقوں میں چہ میگوئیاں، دونوں ملک خاموش

Bin Salman and Netanyahu
محمد بن سلمان اور نیتن یاہو

اسرائیلی میڈیا میں پیر کو آنے والی اس خبر نے سفارتی حلقوں میں سنسنی پھیلادی ہے کہ اتوار کو اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو نے سعودی عرب پہنچ کر وہاں   امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی موجودگی میں  ولی عہد محمد بن سلمان   کے ساتھ خفیہ  ملاقات کی۔   امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو  اس وقت یورپ اور مشرق وسطیٰ کے۸؍  ممالک کے دورے پر ہیں۔
 اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ  وزیراعظم نیتن یاہو  کے ساتھ اسرائیل  کی  بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن بھی تھے۔ کہا جارہاہے کہ  ۵؍   گھنٹے پر محیط اسرائیل اور سعودی عرب کے سربراہان کی یہ اعلیٰ سطحی  ملاقات تبوک کے شہر نیوم میں ہوئی۔  یا درہے کہ اس سے کئی گھنٹے قبل امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ولی عہد سے ملاقات میں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پروازوں کا ڈیٹا رکھنے والی ویب سائٹ ’فلائٹ راڈار۲۴؍ڈاٹ کام‘ پر تل ابیب کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی جیٹ طیارے گلف اسٹریم چہارم  کی۵؍  بجکر۴۰؍  منٹ پر پرواز بھرنے اور سعودی شہر نیوم میں لینڈنگ کرنے نیز ۵؍ گھنٹے بعد اسی راستے سے تل ابیب واپس لوٹنے کا ڈیٹا موجود ہے۔اسرائیلی وزیراعظم اور سعودی  ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کی اس خبر کی  اسرائیل، سعودی عرب یا امریکہ کی جانب سے نہ تو تردیدکی گئی ہے اور نہ ہی تصدیق ۔ ایسے وقت میں جب کئی عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں، یہ خبر اہمیت کی حامل ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK