Inquilab Logo

آرمینیا۔آذربائیجان پر سکیورٹی کونسل میں بحث

Updated: September 29, 2020, 5:18 PM IST | Agency | United Nations

جرمنی سمیت کئی دیگر یورپی ممالک نے آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین نیگورنو-کراباخ خطے میں جاری پرتشدد کاروائی کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں بحث کی اپیل کی ہے۔ 

Azerbaijan Army - PIC : PTI
آذربائجان آرمی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

جرمنی سمیت کئی دیگر یورپی ممالک نے آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین نیگورنو-کراباخ خطے میں جاری پرتشدد کاروائی کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں بحث کی اپیل کی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق یورپی ممالک نے سکیورٹی کونسل میں منگل کے روز ایک اجلاس طلب کرکے اس مسئلے پر بحث کرنے کی اپیل کی ہے۔ 
جرمنی اور دیگر یورپی ممالک کی جانب سے سکیورٹی کونسل کو اس سلسلے میں سرکاری طور پر درخواست بھیج دی گئی ہے۔ قبل ازیں آرمینیا اور آذربائیجان کی فوج کے مابین اتوار کو نیگورنو-کراباخ کے خطے میں ایک علاقے پر قبضے کے سلسلے میں پرتشدد کاروائی شروع ہو گئی۔ 
آرمینیا کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ نیگورنو-کراباخ کے خطے میں آذربائیجان کی فوج کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں اس کے 16 فوجی مارے گئے ہیں جبکہ 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ 
آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پشنین نے ٹویٹ کیا کہ آذربائیجان نے آرتساخ پر میزائل سے حملہ کیا ہے جس سے رہائشی علاقوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پشنین کے مطابق آرمینیا نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے آذربائیجان کے دو ہیلی کاپٹر، تین یو اے وی اور دو ٹینکوں کو مار گرایا ہے۔ 
بعد ازاں آرمینیائی وزیر اعظم نے ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK