Inquilab Logo

جموں کشمیر میں برف باری سے بھاری تباہی،سیکوریٹی فورس نے ۳۰؍افراد کو بچایا

Updated: January 19, 2022, 8:32 AM IST | srinagar

شمالی کشمیر میں پیر کی شام برفانی تودوں کے گرنے کے نتیجے میں پھنسے تیس افرادکو بحفاظت نکال لیا گیا ہے

Security forces try to rescue passengers trapped in avalanches (Photo: PTI)
برفانی تودوں میں گھرے مسافروں کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے سیکوریٹی فورس کے جوان (تصویر: پی ٹی آئی)

 شمالی کشمیر میں پیر کی شام برفانی تودوں کے گرنے کے نتیجے میں پھنسے تیس افرادکو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ فوج اور جنرل ریزرو انجینئرنگ فورس (جی آر ای ایف) نے ایک مشترکہ کارروائی میں شمالی کشمیر کے سرحدی علاقے ٹنگڈار میں گزشتہ شام برفانی تودوں کے گرنے کے نتیجے میں پھنسے تمام۳۰؍ افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے۔ایک مقامی باشندے نے اس واقعہ سے متعلق ’انقلاب‘ کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑی علاقے میں چوکی بل سے ٹنگڈار جانے والی سڑک پربھاری برفانی تودوں کے گرنے کے نتیجے میں بند ہوگئی تھی ، جس کی وجہ سے یہاں کم از کم ۳۰؍ افراد پھنس گئے تھے۔متاثرین میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔  یہ سانحہ پیش آنے کے بعد اس کی اطلاع انتظامیہ کو  دی گئی تو اس نے فوج اور جی آر ای ایف کی خدمات حاصل کرتے ہوئے فوری کارروائی کی۔اس مشترکہ کارروائی میں جائے وقوع پر سڑک سے برف  ہٹا لیا گیا اور درماندہ مسافروں کیلئے راستہ بحال کردیا گیا۔ 
 اس دوران جموں صوبے کے کشتواڑ علاقے میں  پیر کی شام ایک ۷؍ سالہ بچہ متعارب شبیر اُس وقت ہلاک ہوگیا، جب اس کے گھر کی چھت پر جمع برف پھسلتے ہوئے نیچے گرآئی اور صحن میں موجود لڑکا اس کے نیچے دب گیا۔ افراد خانہ اور مقامی لوگوں نے بھاری برف کے بوجھ تلے لڑکے کو نکالنے کی کوشش کی تاہم وہ تب تک دم توڑ چکا تھا۔یہ واقعہ کشتواڑ کے مروہ علاقے کے تلوار گائوںمیں رونما ہوا ہے۔  اس دورانمحکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کی ہے کہ وادی میں۲۴؍ جنوری تک موسمی صورتحال جوں کا توں رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران۱۹؍ جنوری کو وادی میںہلکے  اور درمیانی درجے کی برف باری بھی متوقع ہے جبکہ باقی ایام کے دوران موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور کہیں کہیں ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔ اس بیچ کشمیر کے سیاحتی مقام گل مرگ میں درجہ حرارت منفی ۶؍ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

kashmir Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK