Inquilab Logo

کلیان اور ڈومبیولی میں ایک ہفتہ کے دوران ۳؍ خواتین کے قتل سے سنسنی

Updated: March 02, 2021, 12:03 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

محض ۷؍ دنوں کے اندر ۳؍ خواتین کے قتل سے کلیان اور ڈومبیولی دونوں شہر لرزاٹھے ہیں۔

Gupta and Pravin
شروتا گپتا(دائیں)اور ہسوتا بین پر وین کے قتل سے سنسنی پھیل گئی

 محض ۷؍ دنوں کے اندر ۳؍ خواتین کے قتل سے کلیان اور ڈومبیولی دونوں شہر لرزاٹھے ہیں۔ تازہ واقعہ ڈومبیولی کے لودھا ہیون ہاؤسنگ کمپلیکس میں پیش آیا ۔ یہاں ایک سستے اناج کی دکان (راشن) میں خاتون کی لاش ملی ہے۔ مانپاڑہ پولیس نے دکان میں کام کر نے والے ملازم کو پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لے لیا ہے۔
   مانپاڑہ پولیس ذرائع کے مطابق لو دھا ہیون میں راجیش گپتا نامی شخص کی راشن کی دکان ہے۔ اتوار کی شب راجیش گپتا اس کی بیوی شروتا گپتا اور ملازم گڑی کمار سنگھ دکان میں تھے۔ در یں اثناء کسی بات پر تینوں میں تنازع ہوا جس کے بعد راجیش گپتا باہر چلے گئے۔ کچھ دیر بعد ملازم نے راجیش کو فون کر کے بتایا کہ اُن کی بیوی نے اپنے آپ کو زخمی کر لیا ہے۔ راجیش جب تک دکان پہنچتے تب تک شروتا گپتا کی موت ہو چکی تھی۔ اُس کے گلے اور پیٹ پر تیز دھار دار ہتھیار کے نشانات تھے۔ اس معاملے میں مانپاڑہ پولیس نے گڑی کمار ۭ سنگھ کو حراست میں لے لیا ہے۔
  واضح رہے کہ ۷؍ دن قبل کلیان کے ساپرڈے میں پوون مہاترے نامی نوجوان نے لوٹ مار کی غر ض سے سور نا گوڈے کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ وہیں سنیچر کی شب کلیان کے تلک چوک میں واقع جھن جھن والا بلڈ نگ کے گراؤنڈ فلور میں رہنے والی ۷۰؍ سالہ ہسوتا بین پر وین ٹھکر نامی معمر خاتون کو کسی نامعلوم شخص نے گلا ریت کر مار ڈالا تھا۔ اس معاملے میں بازار پیٹھ پولیس تفتیش کررہی ہے۔ ایک ہفتہ میں قتل کی ۳؍واردات سے پولیس کی نیند اڑی ہوئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK