۱۵؍ سالہ لڑکے نے محض اس لئے لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا کہ اس کے والد سے اس کا جھگڑا ہوا تھا، ملزم ایک گھنٹے کے اندر گرفتار
یہاں ایک ۹؍ سالہ بچی کی آبرو ریزی کے بعد اس کا گلا کاٹ کر قتل کر نے کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے محض ایک گھنٹے میں نابالغ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈیڑ ھ ماہ قبل متاثرہ کے والد نے ملزم کے ساتھ جھگڑا کیا تھا جس کا انتقام لینے کیلئے اُس نے عصمت دری اورقتل جیسے سنگین گناہ کا ارتکاب کیا۔
جمعرات کی علی الصباح کلیان ریلوے اسٹیشن کے نزدیک نیو مونیکا نامی عمارت کے احاطے میں ایک ۹؍ سالہ بچی کی لاش ملنے سے افراتفری مچ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مہاتما پھلے نگر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیا۔ پولیس کے مطابق بچی کے والد ین بھیک مانگ کر اپنی گزر بسر کرتے تھے۔ بد ھ کی رات معمول کے مطابق بچی اپنے والد ین کے ساتھ کلیان ریلوے اسٹیشن کے نزدیک فٹ پاتھ پر سوئی ہو ئی تھی۔ ملزم نے گہری نیند میںسوئی ہوئی بچی کو اٹھایا اور نیو موینکا بلڈ نگ کے احاطے میں لے گیا جہاں اس نے پہلے بچی کی آبرو ریزی کی ا ور پھر تیز دھار والیبلیڈ سے اس کا گلا کاٹ دیا۔اس ضمن میں ڈی سی پی سچن گنجال نے بتایا کہ اس معاملے میں مہاتما پھلے نگر پولیس نے محض ایک گھنٹے کے اندر کامیابی حاصل کر لی جب اس نے ۱۵؍ سالہ مشتبہ لڑ کے کو حراست میں لے کر پوچھ تا چھ کی تو واضح ہوا کہ بھنگار فرو خت کر نے والے اس ۱۵؍ سالہ لڑ کے کا مقتولہبچی کے والد کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس کا انتقام لینے کیلئے ملزم نے بچی کو اٹھا کر پہلے آبرو ریزی کی بعد ازاں قتل کردیا ۔ اس معاملے میں پولیس نے ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔