ریاستی وزیر برائے بہبودیٔ خواتین و اطفال ادیتی تٹکرے کے پرائیویٹ سیکریٹری راجیش گائیکواڑ کے بارے میں کئی شکایات سامنے آئی ہیں۔
EPAPER
Updated: May 24, 2026, 9:48 AM IST | Jalgaon
ریاستی وزیر برائے بہبودیٔ خواتین و اطفال ادیتی تٹکرے کے پرائیویٹ سیکریٹری راجیش گائیکواڑ کے بارے میں کئی شکایات سامنے آئی ہیں۔
ریاستی وزیر برائے بہبودیٔ خواتین و اطفال ادیتی تٹکرے کے پرائیویٹ سیکریٹری راجیش گائیکواڑ کے بارے میں کئی شکایات سامنے آئی ہیں۔ الزام لگایا گیا ہے کہ پرائیویٹ سیکریٹری نے خواتین افسران کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کی، انہیں دھمکیاں دیں۔ ساتھ ہی وہ ٹرانسفر ریکیٹ بھی چلا رہے ہیں۔ یہ کہنا ہے این سی پی(شرد) کی ریاستی خواتین سیل کی صدر روہنی کھڑسے کا جنہوںنے سنیچر کے روز سوشل میڈیا پر اس تعلق سے ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مودی کے اٹلی دورہ میں اسرائیل کاکنکشن!
روہنی کھڑسے نے کہا ہے کہ وزیر برائے بہبودی ٔ خواتین و اطفال ادیتی تٹکرے کے پرائیویٹ سیکریٹر راجیش گائیکواڑ کے تعلق سے بہت سی شکایات سامنے آئی ہیں۔ جلگاؤں ڈسٹرکٹ ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ آفیسر نے بھی وزیر اعلیٰ کو تحریری شکایت درج کروائی ہے۔ راجیش گائیکواڑ نے خاتون افسران کے ساتھ نازیبا الفاظ میں گفتگو کرتے ہیں۔انہیں نوکری سے نکالنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ گائیکواڑ بھاری رقم لے کر سرکاری ملازمین کے تبادلے کا ریکیٹ بھی چلا رہے ہیں۔ کھڑسے نے کہا ’’ محکمہ خواتین واطفال جیسے حساس محکمے میں ایسا ہو رہا ہے تو یہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے لکھا ہے ’’ گائیکواڑ ۲۰۱۹ءسے پرائیویٹ سیکریٹری کے طور پر اس محکمے میں کام کر رہے ہیں، کئی خواتین نے ان کے خلاف کئی بار شکایت کی ہے لیکن وزیر ادیتی تٹکرے نے ابھی تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیوں؟‘‘ کھڑسے نے پوچھا’’ کیا گائیکواڑ کو ادیتی تٹکرے کا آشیرواد حاصل ہے؟ کیا ادیتی تٹکرے کے اس گائیکواڑ کامالی لین دین کا معاملہ ہے؟ان سوالات کے جواب ملنے چاہئے۔ خبر لکھے جانے تک ادیتی تٹکرے کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔