Inquilab Logo

سات ماہ بعد روضہ رسول ؐ کو زیارت کیلئے کھول دیا گیا،

Updated: October 19, 2020, 8:46 AM IST | Agency | Riyadh

عمرہ کی بحالی کے دوسرے مرحلے میں  ۷؍ ماہ بعدیکم ربیع الاول سے روضہ رسولؐ کو زیارت کیلئےکھول دیا گیا ہے تاہم معتمرین اورمسجد نبوی ؐ میں عبادت کیلئے پہنچنے والوں کیلئے کورونا کے تعلق سے صدفیصد احتیاطی تدابیر کا اختیار کرنا لازمی ہوگا۔ روضہ رسول کی زیارت کیلئے پیشگی اجازت لینی ہوگی جو ایپ کے توسط سے دی جائے گی

Madina Sharif
مدینہ شریف

عمرہ کی بحالی کے دوسرے مرحلے میں  ۷؍ ماہ بعدیکم ربیع الاول سے روضہ رسولؐ کو زیارت کیلئےکھول دیا گیا ہے تاہم معتمرین  اورمسجد نبوی  ؐ میں عبادت کیلئے پہنچنے والوں کیلئے کورونا کے تعلق سے صدفیصد احتیاطی تدابیر کا اختیار کرنا لازمی ہوگا۔ روضہ رسول کی زیارت کیلئے پیشگی اجازت لینی ہوگی جو ایپ کے توسط سے  دی جائے گی۔ اسی طرح  مسجد قبا کو بھی نمازیوں کیلئے کھول دیاگیاہے جبکہ مسجد نبویؐ میں  نمازیوں کی گنجائش بڑھا دی گئی ہے۔ مسجد نبوی ؐ میں جتنے نمازیوں کی گنجائش ہے اس کے ۷۵؍فیصد اب یہاں  بیک وقت عبادت کرسکتے ہیں۔
  سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور نےکہا ہے کہ یکم ربیع الاول سےکورونا وائرس  سے تحفظ کیلئے جو معیاری ضوابط وضع کئے گئے ہیں  ان  کے   ساتھ ہی مسجد نبویؐ میں عبادت اور روضہ رسولؐ کی زیارت کی اجازت ہوگی ۔اسی طرح کورونا وائرس سے تحفظ کے ضوابط کی پاسداری کے ساتھ  روزانہ ۱۵؍ہزارمعتمرین کو حرم مکہ میں نماز پڑھنے اور طواف کی بھی اجازت ہوگی جب کہ مجموعی طور پر روازنہ ۴۰؍ہزار افراد مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے۔
 دوسری جانب شاہی ہدایت پر مسجد قبا بھی اتوار  سے نمازیوں کیلئے کھول دی گئی ہے۔ مسجد قبا روزانہ فجر سے پہلےکھولی جائے گی اور اسے عشاء کے بعد بند کر دیا جائےگا۔واضح رہے سعودی عرب نے اتوار سے عمرہ کی بحالی کے  دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت   اب ڈھائی لاکھ مقامی شہریوں کو عمرہ کی اجازت ہو گی۔اس کیلئے زائرین کو ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینا ہوگا۔   اگلے ماہ تیسرےمرحلے میں غیر ملکیوں کو عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے کی اجازت دی جائیگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK