Inquilab Logo

والدین کی مدد کیلئے پیسہ کمانےکی خاطرساتویں کی طالبہ ’امر یکہ‘ جانےنکلی

Updated: February 15, 2020, 9:24 AM IST | Ajaz Abdul Gani | Kalyan

مدھیہ پردیش کی یہ بچی گھر سے نکلی اورکلیان ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔شبہ ہونے پرخاتون پولیس کانسٹبل اسے پولیس اسٹیشن لے گئی۔بچی نے معصومیت سے بتایا کہ وہ اسکول کی بیاضیں اورکتابیں بیچ کر ویزاحاصل کرنا چاہتی تھی

اسکولی طلبہ اپنی والدہ اور پولیس افسران کے ساتھ ۔تصویر: انقلاب
اسکولی طلبہ اپنی والدہ اور پولیس افسران کے ساتھ ۔تصویر: انقلاب

کلیان : اپنے گھر کی انتہائی خراب مالی حالت نے مدھیہ پردیش کی ساتویں جماعت کی ایک طالبہ کو اتنا پریشان اور دل برداشتہ کردیا کہ اس نے پیسہ کمانے کی ٹھان لی جس کیلئے اس نے ’امریکہ ‘جانے کاارادہ کیا ۔ اسے نہیں معلوم تھا کہ امریکہ کس طرح جایا جاتا اور کتنے پیسے لگتے ہیں لیکن اسے یہ معلوم تھا کہ اس کیلئے ویزالگتا ہے اس لئے اس نے اسکول بیگ ساتھ  لیا تاکہ کتابیں اور بیاضیں فروخت کرکے ویزا کیلئے پیسہ حاصل کرسکے۔ وہ گھر سے نکلی اور ٹرین سے کلیان ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی جہاں ایک خاتون کانسٹبل نے اسے مشتبہ حالت میں گھومتے دیکھا تو پولیس اسٹیشن لے گئی تاکہ اس کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آسکے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ ٹریفک میں تعینات کانسٹیبل سُنیتا راجپوت معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی تھی تبھی اچانک انہیں ایک ۱۲؍ سالہ اسکولی طالبہ مشتبہ حالت میں کلیان ریلوے اسٹیشن کے باہر گھومتی ہو ئی نظر آئی۔ سنیتا راجپوت نے لڑ کی کو مہاتما پھلے پولیس کے سپر د کیا۔  پولیس نے طالبہ کے پاس موجود اسکول کے بیگ کی تلاشی لی جس سے پتہ چلا کہ لڑ کی مد ھیہ پر دیش کے زورا گاؤں کی رہنے والی ہے۔ بعد ازیں پولیس نے زورا گاؤں کی پولیس سے رابطہ قائم کیا تو معلوم ہوا کہ ۲؍ روز قبل مذکورہ طالبہ کے اہل خانہ نے زورا گاؤں کے تھانے میں اس کی گمشد گی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ 
 مہاتما پھلے پولیس  نے جب طالبہ سے کلیان آنے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ والد ین کی مالی حالت انتہائی خراب ہو نے سے وہ پر یشان رہا کرتی تھی اس لئے اُس نے ’امر یکہ‘ جاکر پیسے کمانے کا فیصلہ کیا تاکہ گھر کی مالی حالت ٹھیک ہو جائے اور ماں باپ کو کام بھی نہ کر نا پڑے۔ جب پولیس نے اُس سے پوچھا کہ امر یکہ جانے کیلئے ویزا کی ضرورت ہو تی ہے تو اس نے بڑی معصومیت سے جواب دیا کہ ’’بیگ میں موجود بیاضیں اور کتابیں فروخت کر کے ویزا حاصل کر لوں گی۔‘‘ اس بار ے میںاسسٹنٹ پولیس کمشنر دلیپ راؤت کے مطابق ۱۲؍ سالہ اسکولی طالبہ کے والد ین سے رابطہ قائم کر کے انہیں کلیان بلایا گیا اور بچی کو  اُن کے سپر د کردیا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK