Inquilab Logo

حماس کے آتش گیر غباروں سے اسرائیل پر متعدد حملے

Updated: September 06, 2021, 2:09 PM IST | Agency | Gaza Strip

ان حملوں میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں،یہ حملے اسرائیلی ناکہ بندی کے خلاف جاری ہیں

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

غزہ کی پٹی میں حماس کے نقاب پہنے کارکنان نےدرجنوں آتش گیر غبارے اسرائیل پر داغے تاہم ان حملوں میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق حماس نے اسرائیل پر آتش گیر غباروں سے حملے کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نقاب پہنے حماس کے کارکنان درجنوں آتش گیر غبارے اسرائیل کی جانب چھوڑ رہے ہیں۔ حماس  نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناکہ بندی ختم کرانے کے لیے مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے تحت سرحد پر سیکڑوں افراد نے احتجاج بھی کیا تھا۔ آتش گیر غباروں سے حملے بھی اسرائیلی ناکہ بندی کیخلاف احتجاجاً کیے جا رہے ہیں۔ حماس کی جانب سے آن لائن پوسٹ کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارکنان نے اسرائیلی فورسیز کے ساتھ حالیہ جھڑپوں میں شہید ہونے والوں کی تصویریں بھی اُٹھا رکھی ہیں اور اسرائیل مخالف نعرے لگا رہے ہیں۔ ادھر اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے ناکہ بندی ختم کرنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناکہ بندی حماس کو علاقے میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ سے روکنے کے لیے ضروری ہے۔اسرائیل کے جنوب میں آتش گیر غباروں کے حملے میں آگ لگنے یا کسی کے زخمی ہونے کی فوری اطلاع نہیں ملی ہے۔اسرائیلی حکومت غباروں کا جواب میزائل سے دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK