Inquilab Logo

بینک ملازمین کے کورونا متاثر پائے جانےپر ایس بی آئی کی کئی شاخیں بند

Updated: August 06, 2020, 8:35 AM IST | Correspondent | Chapra

صارفین کو سخت پریشانیوں کا سامنا ،بینکوںکے باہر جسمانی دوری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صارفین کھڑے ہونے پر مجبور

State bank of india - PIC : INN
اسٹیٹ بینک آف انڈیا ۔ تصویر : آئی این این

کورونا وائرس سے بینک ملازمین کے متاثر ہونے کے بعد شہری حلقہ کے ایس بی آئی کی بازار برانچ اور مین برانچ سمیت متعدد بینکوں کے برانچ بند کر دئے گئے ہیں اور گزشتہ ایک ہفتہ سے زیادہ مدت سےبینکوں کی شاخیں بندہیں۔ بینکوں کی شاخیں بند ہونے سے صارفین کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے میں متعلقہ بینک کی جو بھی شاخیں کھلی ہوئی نظر آ رہی ہیں، ان میں صارفین کا ہجوم دیکھنے کو مل رہا ہے۔
 منگل کو ۱۰؍ بجے دن میں شہر کے بھگوان بازار تھانہ حلقہ کے شیام چوک میں واقع ایس بی آئی کی شاخ میں صارفین جسمانی دوری کی دھجیاں اڑاتے ہوئے نظر آئے۔ تمام کوششوںکے باوجود عوام میں کورونا کا خوف نہیں ہے اور نہ ہی کورونا سے تحفظ کے سلسلے میں بتائے گئے اقدامات پر عمل کیا جا رہا ہے۔ ۱۰؍بجے سے بینکوں میں رقم کے لین دین کا کام باضابطہ شروع ہو تا ہے اور اس وقت صارفین کا ہجوم ہو جاتا ہے۔ ضلع کے متعدد بینکوں کی شاخ کے درجنوں ملازمین کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد جو بینک کھلے ہیں ان میں کافی احتیاط رکھی جا رہی ہے۔ اس وجہ سے بینک ملازمین کی جانب سے ایک وقت میں دو ہی صارفین کو اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ بینک کے باہر کھڑے صارفین کو شدید دھوپ اورحبس آمیز  گرمی سےپریشانی ہو رہی ہے۔ ایسے میں تیز دھوپ سے بچنے کے لئے اکثر و بیشتر لوگ جسمانی دوری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹھنڈےمقامات پر کھڑے ہونے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ اس کے متعلق ایک بینک ملازم سے دریافت کرنے پر انہوںنے بتایا کہ بینک کے۳؍ سے۴؍ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں، اس وجہ سے ایک مرتبہ میں ۴؍ سے ۵؍ افراد کو بینک کے اندر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK