تاجکستان میں شدید زلزلہ، ہندوستان اور پاکستان میں بھی جھٹکے

Updated: February 14, 2021, 3:35 PM IST | Agency | Washington

کسی جانی نقصان کی خبر نہیں، ہندوستان کے پنجاب اور کشمیر جبکہ پاکستان میں اسلام آباد، پشاور، اور لاہور میں مکانات لرزنے لگے

In the Indian city of Amritsar, people came out of their homes after the tremors.Picture:Agency
ہندوستانی شہر امرتسر میں لوگ جھٹکوں کے بعد گھروں سے باہر نکل آئے۔تصویر: ایجنسی

تاجکستان میں جمعہ کی رات شدید زلزلہ آیا جس کے جھٹکے ہندوستان  اور پاکستان میں بھی محسوس کئے گئے۔ اب تک  زلزلے سے کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔امریکہ کے جیولوجیکل سروے نے بتایا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر ۵ء۹؍تھی اور اس کا مرکز وسطی ایشیا کے ملک تاجکستان کے علاقے مرغاب سے ۳۵؍ میل مغرب میں تھا۔  تاجکستان کی وزارت برائے ہنگامی حالات  نے کہا ہے کہ زلزلے کا مرکز تاجکستان کے دارالحکومت’ دوشنبے‘ سے ۲۶۰؍میل مشرق میں چین کی سرحد کے قریب تھا۔ملک کی زلزلہ پیما سروس نے بتایا کہ زلزلے کی شدت ۶ء۱؍ریکارڈ کی گئی ہے۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کی شدت نسبتاً زیادہ تھی۔ ہندوستان کے زلزلہ پیما مرکز نے کہا ہے کہ ملک میں زلزلے کی شدت ۶ء۳؍ تھی جبکہ پاکستان سے آنے والی اطلاعات کے مطابق وہاں زلزلے کی شدت ۶ء۳؍تھی۔ہندوستان میں ریاست کشمیر کے شمالی حصوں میں زلزلے سے عمارتوں میں شگاف پڑنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ ا ریاست پنجاب کے یک عینی شاہد نےمیڈیا کو بتایا کہ امرتسر میں زلزلے سے ایک مکان کی دیوار گر گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اسی طرح کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے ایک رہائشی نے بتایا کہ’’ میرا مکان لرز کر رہ گیا اور ایک کمرے کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔
 ادھر پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت اسلام آبادکے علاوہ، پشاور، لاہور اور ہندوستان کی سرحد  سے متصل قصبوں میں بھی محسوس کئے گئے۔مقبوضہ کشمیر کے مرکزی شہر مظفر آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مدینہ مارکیٹ کے ایک رہائشی آصف مقبول نے بتایا کہ ’’میرے بچوں نے ڈر کے مارے رونا شروع کر دیا۔‘‘ یاد رہے کہ پاکستان میں مقبوضہ کشمیر میں اکتوبر ۲۰۰۵ء میں  تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔‘‘ 
 عینی شاہدوں  نے بتایاہے کہ لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔مظفرآباد کی ایک رہائشی صائمہ خالد نے بتایا کہ ان کے محلے کے تقریباً تمام لوگ ہی بھاگ کر گلی میں چلے گئے تھے۔ وہ رو رہے تھے اور قرآنی آیات کا ورد کر رہے تھے۔زلزلے کے جھٹکے افغانستان میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔ وہاں سے بھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یاد رہے کہ زلزلے کا مرکز چین کی سرحد کے قریب تھا لیکن اب تک چین سے زلزلے کے سبب کسی طرح کے نقصان یا اثرات کی خبر نہیں آئی ہے۔ 

washington Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK