Inquilab Logo

شہادہ:کورونا سے نجات پانے پر مسلمانوں نے پھول برسا کر انتظامیہ کااستقبال کیا

Updated: May 30, 2020, 12:41 PM IST | Ismail Shad | Shahada

فی الحال شہر میں کورونا کا ایک بھی مریض نہیں ہے، مرکز مسجد کے صدر دروازے کے سامنےمسلمانوں نے شہادہ بلدیہ انتظامیہ،پولیس انتظامیہ، تحصیلدار دفتر کے افسران اور ملازمین پر پھول برسائے۔

People showering flowers. Photo: Inquilab
پھول برساتے ہوئے افراد۔ تصویر: انقلاب

شہادہ شہر میں کورونا سےمتاثر سبھی مریض صحت یاب ہوکر اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔فی الحال شہر میں ایک بھی کورونا سے متاثر مریض نہیں ہے۔شہادہ شہر کوکورونا وباء سے فی الحال نجات مل گئی ہے۔ یہ کام انتظامیہ کی انتھک کوششوں سے ہی ممکن ہو سکا ہے۔تاہم منگل کو مرکز مسجد کے صدر دروازے کے سامنے قاضی چوک پرمسلمانوں نے شہادہ بلدیہ انتظامیہ،پولیس انتظامیہ، تحصیلدار دفتر کے افسران اور ملازمین پر پھول برسا کر خیر مقدم و استقبال کیا۔ معلوم ہوکہ شہادہ کےغریب نواز نگر کالونی میں ۵؍اور باغبان گلی میں ۴؍کورونا پازیٹیو مریض ملے تھے۔جن میں سے ایک مریض کورونا سے فوت ہوا ہے۔بقیہ سبھی مریض صحت یاب ہوکر اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔ انتظامیہ کی شب و روز کی جدوجہد اور شہریوں کے انتظامیہ کو مکمل تعاون کی بدولت ہی یہ کام ممکن ہوسکا ہے۔بلدیہ انتظامیہ کےڈاکٹر افسران، ملازمین، پولیس انتظامیہ کی عوام کیلئے فکر مندی سے کورونا شہر میں مزید پھیلنے سے بچ گیا ہے۔شہر کو کورونا سے نجات دلانے والے منسلک محکموں کے ملازمین کی رات دن کی جدوجہد اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے شہادہ شہر کے مسلمانوں نے قاضی چوک میں سبھی افسران و ملازمین کا پھول برسا کا خیر مقدم و استقبال کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK