Inquilab Logo

مسافروں کی پریشانی کا سبب شاہین باغ نہیں پولیس ہے

Updated: February 24, 2020, 9:21 AM IST | Agency | New Delhi

شاہین باغ کے مظاہرین سے بات چیت کیلئے بنائی گئی سپریم کورٹ کی سہ رکنی کمیٹی میں شامل وجاہت حبیب اللہ نے عدالت کو مطلع کیا ہے کہ دہلی میں مسافروں کی دشواری کا باعث شاہین باغ کا مظاہرہ نہیں ہے بلکہ دیگر۵؍ متبادل سڑکوں کو بھی بلا وجہ بند کردیا جانا ہے۔

مسافروں کی پریشانی کا سبب شاہین باغ نہیں پولیس ہے ۔ تصویر : پی ٹی آئی
مسافروں کی پریشانی کا سبب شاہین باغ نہیں پولیس ہے ۔ تصویر : پی ٹی آئی

  نئی دہلی : شاہین باغ  کے مظاہرین  سے بات چیت کیلئے  بنائی گئی سپریم کورٹ کی سہ رکنی کمیٹی میں شامل وجاہت حبیب اللہ نے  عدالت کو مطلع کیا ہے کہ دہلی میں مسافروں کی دشواری کا باعث شاہین باغ کا مظاہرہ نہیں ہے بلکہ  دیگر۵؍ متبادل سڑکوں کو بھی بلا وجہ بند کردیا جانا ہے۔  
 سپریم کورٹ میں داخل کئے گئے حلف نامہ میں سابق آئی اے ایس افسر وجاہت حبیب اللہ نے بتایا ہے کہ ’’میں نے ایسی متعدد سڑکیں  دیکھیں جن کا مظاہروں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے مگر انہیں پولیس نے بلاوجہ بیریکیڈ لگاکربند کردیا ہے۔وہ اپنی ذمہ داریوں اورفرائض کو بھول کر بلا وجہ الزام مظاہرین پر تھوپ رہے ہیں۔‘‘ انہوں  نے بتایا کہ ’’جن سڑکوں کا مظاہرہ سے کوئی تعلق نہیں ہے،انہیں بھی بند کردینے کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔‘‘ اس کے ساتھ ہی  وجاہت حبیب اللہ نے کہا ہے کہ پولیس کو ان کے نام ظاہر کرنے چاہئیں جن کی ہدایت پر مذکورہ متبادل روڈ بند کئے گئے ہیں۔
  انہوں نے عدالت کو بتایا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کے دعووں کے برخلاف شاہین باغ کے مظاہرین  اسکول وین یا ایمبولنس کیلئے راستہ نہیں روک رہے ہیں۔ ان کے مطابق’’مجھے بتایاگیا ہے کہ وہ تمام ایمبولنس اور اسکول وین جنہیں  پولیس بریکیڈنگ  سے کلیئرنس دیا جاتاہے، ان کیلئےمظاہرین فوری طور پر بحفاظت نکلنے کی راہ ہموار کردیتے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ وجاہت حبیب اللہ کے علاوہ ثالثی کمیٹی میں  ایڈوکیٹ ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن شامل  ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK