Inquilab Logo

شاہنواز حسین کو لو ک سبھا کی طرح اسمبلی کے نتائج کی بھی امید

Updated: October 21, 2020, 1:07 PM IST | Agency | Patna

پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہا: وزیراعظم کی ریلیوں کے اعلان سے آرجے ڈی اور کانگریس میں بے چینی پائی جارہی ہے

Shahnwaz Hussain - Pic : PTI
پٹنہ :شاہنواز حسین پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے۔ ( پی ٹی آئی

بی جے پی  کے قومی ترجمان اور سابق مرکزی وزیر سید شاہنواز حسین  کے مطابق  لو ک سبھا انتخابات کی طرح اسمبلی کے بھی نتائج  ہوں گے ۔ ان کے  مطابق بہار کی اہم اپوزیشن آرجے ڈی  اور اس کی معاون کانگریس اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے  امیدواروں کے حق میں وزیراعظم نریندر مودی کی مجوزہ ریلی سے گھبراگئی ہے اورغیر ضروری بیان بازی کر رہی ہے ۔ 
   انہوں نے منگل کو  پریس کانفرنس میں کہاکہ وزیراعظم مودی کی این ڈی اے امیدواروں کے حق میں ہونے والی۱۲؍ ریلیوں کو خطاب کرنے کے اعلان کے بعد سے ہی آرجے ڈی اور کانگریس میں بے چینی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے دو تہائی اکثریت سے انتخاب جیت کر پھر سے حکومت بنائے گی ۔ 
 سابق مرکزی وزیر نے کہاکہ بہار کی ترقی کے معاملے پر اس بار کا اسمبلی انتخاب لڑاجارہاہے اور ریاستی حکومت نے جو اب تک کام کیاہے ، اسے لیکر  عوام کے درمیان جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آرجے ڈی لیڈر تیجسوی پرساد یادو کس بنیاد پر۱۰؍ لاکھ افراد کو سرکاری نوکری دینے کا وعدہ کر رہے ہیں؟ یہ تو وہی بتا سکتے ہیں لیکن یہ ممکن نہیںہے ۔
  حسین نے کہاکہ مہا گٹھ بندھن اب مہا گٹھ بندھن نہیں رہ گیا بلکہ اب یہ صرف آرجے ڈی کا گٹھ بندھن بن کر رہ گیا ہے ۔ ایک کنبہ کی پارٹی ہے اور اس میں باہر والوں کیلئے کوئی جگہ نہیںہے  جو آرجے ڈی کی ناکامی کی علامت ہے ۔ آرجے ڈی سی پی آئی  ایم ایل کے ساتھ اتحاد کر کے جنوبی بہار  میں خوف پیدا کرنا چاہتی ہے لیکن وزیراعلیٰ نتیش کمار کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔
 بی جے پی کے قومی ترجمان نے کہاکہ بہار وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ترقی کررہا  ہے۔ جس طرح سے بہار والوںنے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں این ڈی کو ۴۰؍میں سے۳۹؍ سیٹوں پر جیت دلاکر یہ ثابت کر دیا تھاکہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں ، ٹھیک اسی طرح سے اسمبلی انتخا ب کے بھی نتائج آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK