Inquilab Logo

مہورت ٹریڈنگ کے دوران شیئر بازار ۶۰؍ہزار کے نشان پر پہنچا

Updated: October 25, 2022, 11:54 AM IST | Agency | Mumbai

دیوالی پر مہورت  ٹریڈنگ میں سرمایہ کاروں کو زبردست خریدتے ہوئے دیکھا گیا۔ پیرکو بامبے اسٹاک ایکسچینج کا حساس انڈیکس ۴۹۷؍ پوائنٹس کے زبردست اضافے کے ساتھ۸۰۴؍ پوائنٹس پر کھلا۔

Ajay Devgn can be seen in the share market .Picture:Sameer Markande
اجے دیوگن کو شیئر مارکیٹ میں دیکھا جاسکتاہے۔تصویر: سمیر مرکنڈے

دیوالی پر مہورت  ٹریڈنگ میں سرمایہ کاروں کو زبردست خریدتے ہوئے دیکھا گیا۔ پیرکو بامبے اسٹاک ایکسچینج کا حساس انڈیکس ۴۹۷؍ پوائنٹس کے زبردست اضافے کے ساتھ۸۰۴؍ پوائنٹس پر کھلا۔ تجارتی سیشن میں سینسیکس میں بھی اچھا اضافہ دیکھا گیا۔ سینسیکس۶۰؍ہزار پوائنٹس کی سطح کے بہت قریب سے گزر گیا۔  ایک گھنٹے کے کاروبار کے دوران انڈیکس نے ۵۲۴ء۵۱؍ پوائنٹس کی چھلانگ لگائی اور وہ ۵۹۸۳۱ء۶۶؍پوائنٹس پر بند ہوا۔ مہورت ٹریڈنگ کے دوران فلم اداکار اجے دیوگن بھی موجود تھے اور انہوںنے سرمایہ کاروں کے ساتھ شیئر بازار کی گھنٹی بھی بجائی۔ مہورت ٹریڈنگ کے وقت کاروباری اپنے بچوں کے ساتھ شیئر بازار میں موجود رہتے ہیں۔   شام ساڑھے ۶؍بجے سینسیکس۰ء۸۷؍ فیصد یا۵۱۷؍ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ۵۹ء۸۲۴؍ پوائنٹس پر تجارت کرتا دیکھا گیا۔ اس وقت تک سینسیکس زیادہ سے زیادہ۵۹۹۹۴؍ پوائنٹس اور کم از کم ۵۹۷۸۲؍ پوائنٹس تک چلا گیا تھا۔ سینسیکس کے۳۰؍ اسٹاکس میں سے۲۸؍ اسٹاک سبز نشان پر اور ۲؍ اسٹاک سرخ نشان پر تجارت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ سینسیکس کی طرح  نفٹی بھی مہورت ٹریڈنگ کے دوران  فائدہ کے ساتھ ۱۷۷۳۶؍ پوائنٹس پر کھلا۔ شام۶ء۴۱؍ بجے، نفٹی۰ء۹۲؍ فیصد یا۱۶۱ء۹۵؍ پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ۱۷۷۳۸ء۲۵؍ پر تجارت کرتا دیکھا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK