Inquilab Logo

پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری، رہائشی مکانات کو نقصان، کئی مویشی ہلاک

Updated: May 26, 2020, 11:27 AM IST | Agency | Jammu

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بالاکوٹ سیکٹر پر منگل کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں سرحد کے اس پار کچھ رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے اور کئی مویشیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے منگل کی صبح ضلع پونچھ میں ایل او سی کے بالاکوٹ سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی چوکیوں اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بناکر فائرنگ کی اور مارٹر گولے داغے

Jammu Kashmir, Indian Army - Pic : PTI
جموں کشمیر، بھارتی افواج ۔ تصویر : آئی این این

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بالاکوٹ سیکٹر پر منگل کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں سرحد کے اس پار کچھ رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے اور کئی مویشیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے منگل کی صبح ضلع پونچھ میں ایل او سی کے بالاکوٹ سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی چوکیوں اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بناکر فائرنگ کی اور مارٹر گولے داغے۔
انہوں نے کہا کہ ایل او سی کی حفاظت پر مامور فوجی اہلکار پاکستانی فائرنگ اور مارٹر شیلنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی فائرنگ اور مارٹر شیلنگ کی وجہ سے کچھ رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ کئی مویشی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاہم کسی انسانی جان کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ طرفین کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے ہونے کے باوصف بین الاقوامی سرحد ہو یا ایل او سی کوئی بھی دن گولہ باری یا فائرنگ کے تبادلے کے بغیر نہیں گزرتا ہے جس سے سرحد کے آرپار کی بستیوں کے لوگوں کا جینا حرام ہو کے رہ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK