Inquilab Logo

شندے گروپ اور ہندوتوادی تنظیموں کاڈومبیولی اور کلیان گرا مین میں بند کاجزوی اثر

Updated: December 18, 2022, 10:43 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

سشما اندھارے کے متنازع بیان کیخلاف اس بند کو شہر یوں ، دکانداروں اور رکشا یونین نےکوئی خاص اہمیت نہیں دی،۳؍رکشوں پر پتھراؤ کیا گیا

In Kalyan and dombivli , no significant effect of dam was observed.
کلیان اور ڈومبیولی میں بند کا کوئی خاص اثر دکھائی نہیں دیا۔

 شیو سینا(ادھو) لیڈر سشما اندھارے کے ہندو دیوی دیوتاؤں اور  سادھو سنتوں کیخلاف دیئے گئے تضحیک آمیزبیان کی مذ مت میں بالا صاحبانچی شیو سینا(شندے گروپ) سمیت متعدد ہند وتوا وادی تنظیموں نے سنیچر کو ڈومبیولی اور کلیان( دیہی) بند کا اعلان کیا تھا ۔ تاہم شہر یوں ، دکانداروں اور رکشا یونین نے اس بند کوکوئی خاص اہمیت نہیں دی۔ البتہ چند شرپسندوں نے ڈومبیولی میں ۳ ؍ رکشوں پر پتھراؤ کیا گیا جس کے باعث کچھ دیر کیلئے شہر کا ماحول کشیدہ ہو گیا تھا۔ 
      بالا صاحبانچی شیو سینا کے بند کے اعلان ڈومبیولی اور کلیان گرا مین میں جزوی اثر نظر آیا۔ صبح کے اوقات میں ڈومبیولی ریلوے اسٹیشن کے باہر شند ے گروپ کے حامیوں نے جبراً دکانیں بند کر نے کی کوشش کی لیکن دکانداروں نے ان کی ایک نہیں سنی۔ دوسری جانب ڈومبیولی رکشا یونین نے بند کی حمایت ضروری کی تھی مگر لال باوٹا رکشا یونین نے بند کی سخت مخالفت کرتے ہوئے معمول کے مطابق رکشا چلانے کا اعلان کیا تھا۔صبح ۹؍ بجے چند رکشاڈرائیوروں نے دھمکا کر رکشے بند کرنے کی کوشش کی اس دوران سر یش پوار، مانک راٹھوڈ اور ابھیجیت سُروے نامی ۳؍ رکشا ڈرائیوروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ تینوں رکشا ڈرائیور شکایت کیلئے تلک نگر پولیس اسٹیشن پہنچے تو پولیس نے ان کی شکایت لینے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد کچھ سیاسی لیڈران نے تلک نگر پولیس اسٹیشن کے احاطے میں بیٹھ کر احتجاج کیا۔ 
 دوسری جانب ایم این ایس نے بند کی مخالفت کرتے ہوئے اس میں شامل ہو نے سے انکار کردیا۔ ایم این ایس کے رکن اسمبلی راجو پاٹل نے شندے گروپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب چھتر پتی شیو اجی مہاراج کی توہین کی گئی تب بند کا اعلان کیوں نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سشما اند ھارے نے دیوی دیو تاؤں کے خلاف غلط بیانی سے کام لیا ہے لیکن اس کی سزا عام آدمی کو نہیں ملنی چاہیے۔
  وہیں کچھ شہر یوں نے بالا صاحبانچی شیو سینا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تھانے اور ڈومبیولی میں بند کا اعلان کر کے وزیر اعلیٰ نے اپنے ہی شہر کے لوگوں کو پر یشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ بر سر اقتدار طبقہ کو شہر بند کر انے کی نوبت آن پڑے اس سے زیادہ مضحکہ خیز بات اور کیا ہو سکتی ہے۔

kalyan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK