Inquilab Logo

شیو سینا کے رکن اسمبلی پر تاپ سر نائک کا دست راست منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار

Updated: November 27, 2020, 9:46 AM IST | Staff Reporter | Mumbai

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی ) نے شیو سیناکے رکن اسمبلی پرتاپ سر نائک کے دست راست اور سیکوریٹی فراہم کرنے والی ان کی کمپنی سے وابستہ امیت چانڈولے نامی ایک شخص کومنی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا ہے ۔

Amit Chandavle - Pic : PTI
ملزم امیت چانڈولے پولیس کی حراست میں۔ (تصویر: پی ٹی آئی

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی ) نے شیو سیناکے  رکن اسمبلی پرتاپ سر نائک  کے دست راست اور سیکوریٹی فراہم کرنے والی ان کی کمپنی سے وابستہ امیت چانڈولے نامی ایک شخص کومنی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا ہے ۔تفتیشی ایجنسی کی فراہم کردہ  اطلاع کے مطابق پرتاپ سر نائک کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت درج کردہ کیس کے سلسلہ میں ملزم امیت کو بدھ کو دیر رات گرفتار کیا گیا اور جمعرات کو خصوصی عدالت میں پیش کرکے پولیس تحویل حاصل کر لی گئی ہے ۔
 ای ڈی کے مطابق  پر تاپ سرنائک کی ٹاپ گروپ سیکوریٹی نامی فرم جس کے پروموٹر راہل نندا ہیں ، گرفتار شدہ ملزم کے توسط سے مختلف سرکاری اداروں کوسیکوریٹی فراہم کرتی تھی اورملزم اس سلسلہ میں ہونے والے لین دین میں اہم رول ادا کرتا تھا ۔ پرو موٹر راہل نند نے اس تعلق سے کہا ہے کہ ہماری ایجنسی نے ایسا کوئی کام یا لین دین نہیں کیا ہے جو قانوناً غلط ہو۔ واضح رہے کہ حال ہی میں تفتیشی ایجنسی نے ممبئی اور تھانے میں پرتاپ سرنائک کی رہائش گاہ اور ان کے دفاتر پر جب چھاپہ مارا تھا، اس وقت راہل نندا کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تھا ۔ای ڈی کے مطابق رکن اسمبلی جن  کے خلاف آمدنی سے زائد جائیداد ہونے کا شبہ کیا جارہا ہے ، کی ٹاپ سیکوریٹی ایجنسی حکومت کے مختلف اداروں کو ۱۵-۲۰۱۴ء سے سیکوریٹی گارڈز فراہم کر رہی ہے ۔ ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ جس وقت پرتاپ سر نائک کے گھر اور دفتر پر چھاپہ مارا گیا تھا، اس وقت بیرون ممالک کے ڈیبٹ کارڈز جو ایم ایل اے کے نام سے جاری ہوئے ہیں، بھی ضبط کئے گئے تھے ۔ اسے جاری کرنے والے ضبط شدہ دستاویزات میں پاکستانی شخص کا نام موجود ہے ۔ایجنسی نے بہت جلد اس سلسلہ میں پرتاپ سر نائک کو سمن جاری کرکے پوچھ تاچھ کے لئے طلب کئے جانے کا اشارہ دیا ہے۔
 واضح رہے کہ شیو سینا اسے سیاسی رنجش بتا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ سینٹرل ایجنسی کے ذریعے کارروائی کرکے ان کے لیڈران کو ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK