Inquilab Logo

جلگاؤں ضلع میں نگرپریشد کے ضمنی انتخابات میں شیوسینا نے بازی ماری

Updated: December 31, 2019, 8:03 PM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon

جلگاؤں ضلع کے بھڑ گاؤں اور دھرن گاؤں (مینا نگر ) نگر پریشد کے ضمنی انتخابات میں شیوسینا نے بازی مار لی ہے۔ دھرن گاؤں نگر پریشد میں صدر بلدیہ کے عہدے کیلئے شیوسینا سے نلیش چودھری منتخب ہوئے ہیں جبکہ بھڑگاؤں بلدیہ کے وارڈ نمبر۳؍کی نشست پر بھی شیوسینا کی امیدوار سمیکشا پاٹل ۱۲۱؍ ووٹوں سے اپنے مد مقابل کو شکست دینے میں کامیاب رہیں ۔

شیو سینا کارکنان ۔ مڈ ڈے
شیو سینا کارکنان ۔ مڈ ڈے

  بھڑ گاؤں : جلگاؤں ضلع کے بھڑ گاؤں اور دھرن گاؤں (مینا نگر ) نگر پریشد کے ضمنی انتخابات میں شیوسینا نے بازی مار لی ہے۔دھرن گاؤں نگر پریشد  میں صدر بلدیہ کے عہدے کیلئے شیوسینا سے نلیش چودھری منتخب ہوئے ہیں جبکہ بھڑگاؤں بلدیہ کے وارڈ نمبر۳؍کی نشست پر بھی شیوسینا کی امیدوار سمیکشا پاٹل ۱۲۱؍ ووٹوں سے اپنے مد مقابل کو شکست دینے میں کامیاب رہیں۔ دھرن گاؤں میں صدر بلدیہ کے عہدے پر شیوسینا ہی کا قبضہ تھا، جسے سینا نے برقرار رکھا  ہےجبکہ بھڑ گاؤں وارڈ نمبر۳؍ کی نشست پر راشٹروادی کانگریس کا قبضہ تھا، جو اَب شیوسینا کی جھولی میں چلا گیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی پیر کو دھرن گاؤں میں دُہرا جشن منایا گیا کیونکہ یہاں کے رکن اسمبلی گلاب راؤ پاٹل کو ریاستی حکومت میں کابینی درجے کی وزارت دی گئی ہے۔
  خیال رہے کہ دھرن گاؤں بلدیہ کے صدر بلدیہ سلیم پٹیل  اور بھڑ گاؤں وارڈ نمبر۳؍ سے این سی پی کی خاتون کونسلر ذاکرہ بی ملک کے گزشتہ دنوں انتقال کے سبب دونوں نشستیں خالی ہوگئی تھیں۔بھڑ گاؤں بلدیہ کیلئے الیکشن ہوئے ابھی دو ماہ کا ہی عرصہ ہوا تھا۔ وارڈ نمبر۳؍ کے عوام کو دوبارہ ووٹ دینے کا موقع ملا ہے۔ یہاں ضمنی الیکشن کیلئے اتوار کو ووٹ ڈالے گئے تھے اور پیر کو نتائج کا اعلان کیا گیا۔
 بھڑ گاؤں نگرپریشد ضمنی انتخابات میں راشٹروادی کانگریس سے رئیسہ با بی خان ،شیوسینا سے سمیکشا لکھی چند پاٹل ،جیجا بائی بنگلہ اورلکشمی مہاجن  نے آزاد امیدوار کے طور پر قسمت آزمائی کی ہے ۔ پیر کو  ظاہر ہونےوالے نتائج میں شیوسینا کی امیدوار سمیکشا پاٹل کو۹۸۳؍ ووٹ، آزاد امیدوار جیجا بائی بنگلہ کو ۱۴۱؍، این سی پی کی امیدوار رئیسہ خان کو۶۸۳؍ اور آزاد امیدوار لکشمی مہاجن کو۸۶۲؍ ووٹ ملے ہیں ۔اسلئے گزشتہ الیکشن میں نمبر ایک پر رہی این سی پی کو ضمنی الیکشن میں نمبر ۳ کی پوزیشن پر اکتفاکرنا پڑا۔
 ضمنی الیکشن میں کامیابی کی وجہ سے مسرور شیوسینا کارکنوں نے پیر کو یہاں  دُہرا جشن منایا۔ ایک جشن ضمنی الیکشن کا منایا گیا جبکہ دوسرا جشن یہاں سے شیوسینا کے رکن اسمبلی گلاب راؤ پاٹل کو ’مہا وکاس اگھاڑی‘ سرکار میں کابینی درجے کا وزیر بنائے جانے پر منایا گیا ہے ۔اس خوشی میں شیوسینا کارکن پارٹی کا پرچم لے کر سڑکوں پر اُترے اور آتش بازیوں سے اپنی مسرت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK