Inquilab Logo

اُدھو کو شیوسینکوں کی پُرزور حمایت ،خون سے خط لکھ کر وفاداری کا اعلان

Updated: June 26, 2022, 11:26 AM IST | jalgaon

بھڑگاؤں میںسینا کارکنان پارٹی سے بغاوت کرنے والے لیڈروں پرشدید بر ہم، ریلی بھی نکالی،جلگاؤں میںپوسٹر پر لکھاگیا’ شیوسینا بالاصاحب کی پارٹی ہے ،نقلی لوگوں کی نہیں‘

Pictured below is the scene of the rally in Bhargaon
زیر نظرتصویر میںبھڑگاؤں میںنکالی گئی ریلی کا منظر

ریاست کی سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جہاں بیڑ کے ایک نوجوان نے عارضی طور پر وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کا مطالبہ کیا ہے وہیں  جلگاؤں ضلع کے شیوسینکوں نے ادھو ٹھاکرے سے اپنی ہمددری جتانے کیلئے خون سے تحریر شدہ خط روانہ کیا ہے ۔ریاست کی سیاسی صورتحال پر شیوسینکوں میں غم و غصہ ہے۔ سینا کارکنان کا ماننا ہے کہ ایکناتھ شندے کی بغاوت سے ادھو ٹھاکرے تنہا پڑ گئے ہیں ۔اسی لئے شیوسینکوں نے جلگاؤں ضلع کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں ،پوسٹر آویزاں کئے ۔بھڑگاؤں میں بھی سابق ڈپٹی ضلع پرمکھ گنیش پردیسی کی قیادت میں مقامی سرکٹ ہاؤس سے چھترپتی شیواجی مہاراج چوک تک پیدل ریلی نکالی گئی  ۔بھڑگاؤں کے سرکٹ ہاؤس میں شیوسینکوں نے خون سے خط لکھا کر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو روانہ کیا ہے ۔اس خط میں مراٹھی زبان میں تحریر کیا گیا  ’’ عزت مآب ادھو صاحب ،ہم آپ کے ساتھ ہیں ،تم صرف مقابلہ کرو ،ہم سب اپنے خون سے خط لکھ کر قربانی دے رہے ہیں ۔ہم سب شیوسینک آپ کے ساتھ ہیں ،خون سے لکھے اس خط کو ہماری حمایت مانی جائے۔‘‘
جلگاؤں : شندے کے خلاف بینر بازی : شیو سینا بالا صاحب کی ، نقلی لوگوں کی نہیں
  مہاوکاس اگھاڑی سرکار ان دنوں بحران کا شکار  ہے ۔شیوسینا کے باغی ایم ایل ایز کے کم و بیش تین چار دن سے ایکناتھ شندےکے ساتھ گوہاٹی میں بیٹھے ہیں۔ایسے میں شیوسینکوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ ادھوٹھاکرے کی حمایت میں ریلیاں نکال رہےہیں ، اسکے بعد اب  پوسٹر بازی کے سلسلے نے زور پکڑ لیا ہے ۔جلگائوں شہر کے اہم چوک چوراہوں پرشیوسینا کے جلگائوں ضلع رابطہ سربراہ سنجے ساونت نے باغی ایم ایل ایز اور شندے کے خلاف بینر آویزاں کئے ہیں ۔جس پر یہ تحریر ہے ’’شیوسینا یہ صرف بالا صاحب کی ہے ،ڈپلی کیٹ(نقلی) لوگوں کی نہیں۔ ‘‘پوسٹر پر   بالاصاحب ٹھاکرے اور آنند دِگھے کی تصاویر سب سے اوپر ہیں۔ نیچے ایکناتھ شندے اور حال ہی میںآنے والی فلم ’دھرم ویر ‘میں آنند  دگھےکا رول ادا کرنے والے ایکٹر کی ہے ۔اسی تصویر کے حوالے سےلکھاگیا ہےکہ شیوسینا نقلی لوگوں کی پارٹی نہیں ہے۔ادھر دھرن گاؤں میں ایک شیوسینک نے ریاستی وزیر آب رسانی گلاب راؤ پاٹل کا مجسمہ جلا کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔واضح رہے کہ دھرن گاؤں وزیر کا حلقہ اسمبلی ہے ۔
شیوسینا کے باغی ایم ایل اے تانا جی ساونت کے دفتر میں  توڑ پھوڑ 
  پونے میںسنیچرکی صبح شیوسینا کے تقریباً۱۰۰؍ کارکنان نے باغی شیوسینا ایم ایل اے تانا جی ساونت کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ شیوسینا کارکنان مصروف کٹراج چوک پر واقع ساونت پلازہ میں جمع ہوئے جہاں شیو سینا کے ایم ایل اے تانا جی ساونت کی شوگر فیکٹری اور کالج واقع ہے۔شیو سینا کے کارپوریٹر وشال دھنواڑے اور دیگر کی قیادت میں ناراض  کارکنان نے ایم ایل اے ساونت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے دفتر کے پورے فرنیچر اور شیشے کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا اور `’ساونت تو غدار ہے، ہم شیو سینک ہیں‘ جیسےنعرے لگائے۔

shiv sena Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK