Inquilab Logo

مارچ ۲۰۲۰ء سے اب تک بی ایم سی کے۲۵۹؍ ملازمین کووڈ سے ہلاک

Updated: January 08, 2022, 9:38 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

محکمہ صاف صفائی کے سب سے زیادہ ۵۷؍ اور محکمہ صحت کے۴۵؍ اہلکارہلاک ہوئے جبکہ ۲؍ محکموں کے سربراہ کی بھی اسی سے موت ہوئی

BMC employees have also been badly affected by Corona
بی ایم سی کے ملازمین بھی کورونا سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں

ممبئی میں مارچ ۲۰۲۰ء سے کووڈ ۱۹؍ کا پھیلنا شروع ہوا۔اس وبا سے اب تک برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن ( بی ایم سی) کے مختلف محکموں کے ۲۵۹؍ملازمین کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے ان میں افسران، عملہ، ڈاکٹر، نرسیں اور کلینر شامل ہیں۔ اب اموات سےشہری انتظامیہ سنبھل بھی نہیں پایا تھا کہ ایک بار پھر کورونا کی تیسری لہر کا قہر منڈلانے لگا ہے۔
 تاہم ان ۲۵۹؍ ملازمین میں ۲۲۲؍   ملازمین اور افسران کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ دستیاب کرائے گئے ہیں جبکہ باقی۳۷؍ افسران اور ملازمین  کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ دستیاب ہونا ابھی باقی ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق اب تک کُل۷؍ ہزار ۶۸؍ افسران اور ملازمین کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے۶؍ ہزار  ۵۲۹؍ افسران اور ملازمین ضروری علاج کے بعد صحت یاب ہوچکےہیں اور اب بھی۲۸۰؍ زیر علاج ہیں۔ جاں بحق ہونے والے ۲۵۹؍ میں ’ اے‘ گریڈ کے ۴، بی گریڈکے ۱۳، سی گریڈکے۴۴ ؍ اورڈی گریڈ کےسب سے زیادہ ۱۹۸؍ افسر ان و ملازمین شامل ہیں۔
 مارچ ۲۰۲۰ء سے ممبئی میں کورونا کی وبا پھیلنا شروع ہوئی تھی۔ تب سے ممبئی میونسپل کارپوریشن کا محکمہ صحت اور سولیڈ ویسٹ ڈپارٹمنٹ سخت محنت کر رہا ہے۔ محکمہ صحت کے ڈاکٹر، نرس، وارڈ بوائے، عملہ وغیرہ دن رات کووڈ متاثرین کا بروقت علاج کرنے اور ان کی جان بچانے کے لئےکوشاں ہے۔ محکمہ صفائی کا عملہ صبح سےرات گئے تک شہراورمضافات کے علاقوں کوصاف ستھرا رکھنے کے لئے کوشاں ہے۔اس کے علاوہ محکمہ سیکورٹی، محکمہ تعلیم اوردیگر محکموں کے افسران، میونسپل کمشنر، ایڈیشنل کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر بھی دن رات کام کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK