Inquilab Logo

وکاس دوبے کے حامیوں کا پتہ لگانے کیلئے ایس آئی ٹی

Updated: July 12, 2020, 11:30 AM IST | Abdullah Arshad | Lucknow

آٹھ پولیس اہلکاروں کی موت سے دوبے کےانکاؤنٹر تک کی جانچ کریگی، یہ بھی پتہ لگائےگی کہ وکاس کے خلاف اب تک کارروائی کیوں نہیں ہوئی تھی

Vikas Dubey - Pic : INN
وکاس دبے ۔ تصویر : آئی این این

کانپور میں سرکل افسر دیویندر مشرا سمیت ۸؍پولیس اہلکاروں کی شہادت سے  لے کر ۵؍  لاکھ روپے کے انعامی بدمعاش وکاس دوبے  کے انکاؤنٹر تک کی جانچ نیز یہ پتہ لگانے کیلئے کہ دوبے کو کن کن پولیس اور انتظامیہ کے  کن افسران کی حمایت حاصل تھی، سہ رکنی ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جانچ میں یہ بھی معلوم کیا جائےگا کہ پولیس نے ابھی تک وکاس دوبے اور اس کے ساتھیوںکے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی تھی نیز یہ کہ وکاس دوبے اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کہاں کہاں اور کن کن دفعات  کے تحت  مقدمے درج ہیں۔  جانچ کیلئے دوبے کا گزشتہ ایک سال کا کال ڈیٹا ریکارڈ نکالا جائےگا تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ وکاس دوبے کس لیڈر کے رابطہ میں تھا یا اس کو کس کی پشت پناہی حاصل تھی۔ 
  اس طرح کی تمام جانکاری حاصل کرنے کے لئے حکومت نے سنیئر آئی اے ایس افسر اور ایڈیشنل چیف سکریٹری سنجے بھونسا ریڈ کی نگرانی میں ایس آئی ٹی تشکیل  دی  ہے جس میں اے ڈی جی ہری رام شرما اور ڈی آئی جی جے رویندر گوڈ کو ممبر نامزد کیا گیا ہے ۔ جانچ کمیٹی کو ۳۱ جولائی تک اپنی رپورٹ حکومت کو دینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
  ریاستی محکمہ داخلہ کی جانب سے ملی اطلاع کے مطابق حکومت نے وکاس دوبے کے خلاف کانپور اور دوسرے اضلاع میںکس طرح کے مقدمہ درج ہیں ان مقدموں میں ابھی تک کیا کارروائی کی گئی ہے ۔ اگر کارروائی نہیں کی گئی ہے تو کارروائی نہ ہونے کی وجہ ، ان مقدموں میں وکاس دوبے اور اسکے ساتھیوں کو سزا دلانے کے لئے کیا کوششیں کی گئیں ، اگر کوشش کی گئی تو سزا کیوں نہیں ہوئی یہ ساری معلومات اکٹھی کی جائے گی۔ اسکے علاوہ چوبے پور تھانہ میں درج مقدمہ میں ملزمین کی ضمانت کیوں نہیں خارج کرائی گئی یہ  بھی معلوم کیا جائےگا۔  اس کی بھی جانچ ہوگی کہ وکاس دوبے کے خلاف چوبے پور اور دوسرے تھانوں میں جو شکایتیں درج کرائی  گئی ہیں ان کی  جانچ کرائی گئی  یا نہیں  اگر وہ ملزم  پایاگیا تواس کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ، اگر کارروائی نہیں ہوئی تو کیوں نہیں ہوئی اور کس  کے کہنے پر  نہیں ہوئی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK