Inquilab Logo

چین : کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں حالات تشویشناک

Updated: January 29, 2020, 1:48 PM IST | Agency | Beijing

چین میں کورونا وائرس کے سبب حالات روز بروز سنگین ہوتے جارہے ہیں ۔ حکومت کی ہر ممکن کوشش کے باوجود وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ووہان میں وائرس کو  پھیلنے سے روکنے کیلئے دوائوں کا چھڑکائو کیا جارہا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی
ووہان میں وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے دوائوں کا چھڑکائو کیا جارہا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

  بیجنگ :  چین میں کورونا وائرس کے سبب  حالات روز بروز سنگین ہوتے جارہے   ہیں ۔ حکومت کی ہر ممکن کوشش کے باوجود وائرس  سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ چینی حکام کے مطابق ملک بھر میں وائرس  کے سبب  ہلاک ہونے والوں کی  تعداد۱۰۶؍ تک  پہنچ  گئی ہے اور صرف ایک دن میں ہی وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دگنی ہو کر۴؍ ہزار۵۱۵؍  ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق  ان میں  سے کئی مریضوں کی حالت  تشویشناک ہے جس کے سبب مہلوکین کی تعداد میںمزید اضافہ کا خدشہ ہے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق صرف پیر کے روز ملک میں وائرس سے متاثرہ ایک ہزار۷۷۱ ؍نئے  معاملوں کی تصدیق ہوئی، ان میں سے۹۷۶؍ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
  بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق  چین کی حکومت نے  اس وبا کو قابو کرنے کیلئے ووہان شہر میں پابندیاں مزید سخت کردی ہیں ۔ شہریوں کو گھروں  سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ  وائرس کا مرکزاور اس سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان سمیت میں ۱۰؍ شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ اور عوامی مقامات کو بند کیا گیا ہے۔ اتوار سے  ووہان  میںگاڑیوں کے سڑکوں پر نکلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، جس سےشہر کی سڑکیں ویران ہو گئی ہیں۔ مختلف ذرائع کے مطابق حفظ ماتقدم کے طور   پرحکومت  دیگر متاثرہ شہروں میں بھی مزید سخت پابندیاں لگانے کی تیاریاں کررہی ہیں۔
   علاوہ ازیں یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حکومت ووہان شہر کو   خالی کروانے پر بھی غور کررہی ہے، اس بارے میں چینی حکومت کا باضابطہ طور پر کوئی عندیہ سامنے نہیں آیا ہے۔ مبصرین کے مطابق  چین  اس وقت دہری پریشانی کے حالات میں کیونکہ ووہان اور ہو بئی جیسے گنجان ترین آبادی والے علاقوں    کے مکینوں کو کسی اور جگہ منتقل کرنا ممکن نہیں  ہے بلکہ  اس طرح کے اقدام  سے  وائرس کے مزید پھیل جانے کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا۔
دیگر ممالک بھی وائرس کے متاثرین میں اضافہ
 یہ وائرس دیگر ملکوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور پیر کو جرمنی نے پہلے کرونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔ امر یکہ، تھائی لینڈ، تائیوان، جاپان، جنوبی کوریا، ویتنام، سنگاپور، نیپال، ملائیشیا، فرانس، کینیڈا، پاکستان، آسٹریلیا  اور دیگر ممالک میں بھی  وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تشخیص ہوئی۔ مختلف ممالک میں مجموعی طور پر۴۵؍ افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق  کی گئی ہے ،  ان  میںوہ  افراد شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں ووہان کا دورہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK