Inquilab Logo

ملازمت کا جھانسہ دے کر فریب دہی کرنے والے ۶؍ افراد گرفتار

Updated: January 13, 2021, 11:42 AM IST | Kazim Shaikh | Andheri

ملک میں بڑھتی بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان طبقہ روزگار کی تلاش میں در در بھٹکنے پر مجبور ہے۔ اسی مجبوری کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کچھ لوگ ملازمت دلانے کے نام پر بھولے بھالے افرادکو بے وقوف بناکر لاکھوں روپے اینٹھ کر فرار ہوجاتے ہیں ۔

Job Fraud - Pic : INN
ملازمت فریب دہی ۔ تصویر : آئی این این

ملک میں بڑھتی بے روزگاری کی وجہ سے  نوجوان طبقہ روزگار کی تلاش میں در در بھٹکنے پر مجبور ہے۔ اسی مجبوری کا فائدہ اُٹھاتے  ہوئے  کچھ لوگ ملازمت دلانے کے نام پر بھولے بھالے افرادکو  بے وقوف بناکر لاکھوں روپے اینٹھ کر فرار ہوجاتے ہیں ۔ کرائم برانچ کے افسران  اس طرح کی ٹھگی کرنے والے  ۶؍ افراد کو گرفتار کرکے ان سے مزید پوچھ تاچھ کررہے  ہیں ۔ کرائم برانچ یونٹ نمبر ۸؍ کے اہلکاروں نے بتایا کہ ملاڈ کی ایک کمپنی کے دفتر میں چھا پہ مارکر قانونی  کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ۶؍ افراد کو  فریب دہی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے  ۴۱؍پاسپورٹ    سمیت فرضی  ویزا ور فرضی  لیٹر  ہیڈ وغیرہ  برآمد کیا ہے۔   
      اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر منوہر کرانڈے کو  مخبر  سے اطلاع ملی تھی کہ ملاڈ کے ایورشائن مال میں واقع ایک کمپنی کے  دفتر میں غیر ممالک میں اچھی ملازمت دلانے کے نام پر فریب دہی کا کاروبار چل رہا ہے۔  اس اطلاع  کی بنیاد پر پولیس  افسران نے ایک ٹیم بناکر اس دفتر میں چھاپا مارا ۔ پولیس نے وہاں سے ۶؍افراد کو حراست میں لیکر اس دفتر  سے ۴۱؍  پاسپورٹ  ، جعلی ویزا  اور  بیرون ملک کی  متعدد کمپنیوں کے لیٹر ہیڈ وغیرہ برآمد  کئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ملزمین  ضرورت مندوں کو غیر ممالک میں اچھی نوکری کا  خواب دکھاکر ان  سے ۸۰؍ ہزار سے ایک لاکھ روپے لے کر  ان کو پھنسانے کا کام کرتے تھے۔ پولیس  نے ملزموں کو گرفتارکر کےعدالت میں پیش کیا تھا ، مجسٹریٹ نے  ۱۸؍ جنوری تک پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK