Inquilab Logo

ممبرا کوسہ کے ۶۹؍ اسکولوں نے ۳؍ ماہ کی فیس معاف کرنے کا اعلان کیا

Updated: November 09, 2020, 1:51 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ہاؤسنگ وزیر جتیندر اوہاڑ کی قیادت میں تشکیل دی گئی ممبرا کوسہ فیس سولوشن کمیٹی کے رکن شمیم خان کا دعویٰ

Shamim Khan Mumbra
ممبرا کلوا حلقہ کےاین سی پی کے صدر شمیم خان پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے۔

ممبرا کوسہ کے ۶۹؍ اسکولوں  نے امسال ۳؍ ماہ کی فیس معاف کرنے کا وعدہ کیاہے ساتھ ہی امسال نیشنل اسکالر شپ اور بیگم حضرت محل اسکالر شپ کیلئے اب تک ۵؍ ہزار۳۷۴؍ طلبہ کے آن لائن فارم مفت پُر کئے گئے ہیں ۔ یہ دعویٰ اتوار کو ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے این سی پی کے آفس میں منعقد ہ پریس کانفرنس میں کیاگیا ۔ ممبرا کلوا حلقہ کےاین سی پی کے صدر شمیم خان کی سربراہی میں منعقد ہ پریس کانفرنس میں یہ بھی دعویٰ کیاگیاہے کہ ممبرا پہلاایسا شہر ہے جہاں فیس معاف کرنے کیلئے منظم طریقے سے کوشش کی گئی ۔پریس کانفرنس میں ممبرا وارڈ کمیٹی کی چیئرپرسن عشرین راؤت، کارپوریٹر اشرف (شانو) پٹھان ، ریحان پتل والا،  ظفر نعمانی ، فرزانہ شیخ ، روپالی گوٹے، ماہر تعلیم شاداب خان اور دیگر موجود تھے۔
 شمیم خان نے بتایاکہ’’ لاک ڈاؤن کے سبب مالی پریشانیوں  میں مبتلا عوام کو ان کے بچوں کی تعلیم کی فیس ادا کرنے میں راحت مل سکے اس کیلئے وزیر برائے ہاؤسنگ جتیندر اوہاڑ کی سرپرستی میں ’ممبرا کوسہ فیس سولوشن کمیٹی‘ تشکیل دی گئی تھی۔ روتا جتیندر اوہاڑ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کی درخواست پر اب تک ۶۹؍ اسکول و کالج نے کم از کم ۳؍ ماہ کی فیس معاف کرنے کا تحریری یقین دلایا ہے بشرطیکہ گزشتہ تعلیمی سال کی فیس ادا کی گئی ہو۔ ان اسکولوں کی فہرست ، ایم ایل اے آفس ، سنگھرش آفس اور کارپوریٹروں کے آفس میں دستیاب ہے۔ اگر ان  اسکول یا کالج نے ۳؍ ماہ کی فیس معاف نہیں کی تو ان کے خلاف ہر ممکن احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK