Inquilab Logo

صومالیہ :فوجی ٹھکانوں پر دہشت گردانہ حملے، ۴۷؍ اہلکار ہلاک،متعدد زخمی

Updated: April 05, 2021, 2:33 PM IST | Agency | Mogadishu

دارالحکومت موغادیشو کے نزدیک فوجی اڈے پر ۲؍ بم دھماکے ، ایک فوجی قافلے پر بھی بم پھینکا گیا، جوابی کارروائی میں۷۷؍ حملہ آور مارے جانے کا دعویٰ

 Attacks on the army and security forces have increased in Somalia.Picture:INN
صومالیہ میں فوج اور سیکوریٹی فورسیز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔۔تصویر :آئی این این

  صومالیہ میں شدت پسندتنظیم الشباب کے ذریعے۲؍ فوجی اڈوں پر  اچانک کئے گئے حملوں کے نتیجے میں ۴۷؍ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت موغادیشو کے نزدیک فوجی اڈے پر۲؍ بم دھماکے  کئے گئے  اور ایک فوجی قافلے پر بھی بم  پھینکا گیا ۔  ذرائع کے مطابق  ان حملوں کے بعد فوج اورحملہ آوروں کے درمیان گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔ صومالی فوج کے ترجمان نے جوابی کارروائی میں مجموعی طور پر۷۷؍ حملہ آوروںکو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پہلی جھڑپ میں ۶۰؍  اوردوسر ی کارروائی  میں ۱۷؍ دہشت گر د مارے گئے۔ فوج نے بتایا کہ  اس دوران ۹؍ فوجی  ہلاک اور ۱۱؍اہلکارزخمی ہوئے۔ صومالی فوج کے ترجمان نے  مزید بتایا کہ  اس طرح  کے حملوں سے نمٹنے کیلئے متاثر فوجی اڈوں  پر مزید نفری بھیجی اور بھرپور جوابی کارروائی کرکے  حملہ آروں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔  وہیں الشباب نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی بیس اور فوجی قافلے پر کئے گئے حملوں میں ۴۷؍ اہلکاروں کو  ہلاک کیا گیا ۔ بڑی تعداد میں   اسلحہ اور کچھ  فوجی گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔ الشباب نے انتباہ دیا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں بھی مزید فوجی اڈوں نشانہ بنائیں گے۔ واضح رہے کہ صومالیہ میں حکومتی فور سیز اور انتہا پسند گروہوں کےدرمیان جھڑپوں کا سلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے۔ گزشتہ ۴؍ برسوں سے اس میں تیز آئی ہے۔  پر تشدد کارروائیوں اور حملوں کے دوران بڑی تعداد میں عام شہری نشانہ بنے ہیں۔

somalia Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK