Inquilab Logo

کچھ لوگ بی بی سی کوسپریم کورٹ سےاوپرسمجھتےہیں:کرن رجیجو

Updated: January 23, 2023, 3:32 PM IST | New Delhi

وزیراعظم سے متعلق دستاویزی فلم کے حوالے سے کرن رجیجو کی تنقید

Kiren Rijiju; Photo: INN
کرن رجیجو; تصویر:آئی این این

مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے وزیر اعظم مودی پر بی بی سی کی دستاویزی فلم کےحوالے سے بیان دیا ہے۔ رجیجو نے کہا کہ ملک میںکچھ لوگ بی بی سی کو سپریم کورٹ آف انڈیا سے اوپرسمجھتےہیں۔ وہ اپنی اخلاقی اقدار کو خوش کرنے کے لیےملک کے وقار اور امیج کو کسی بھی حد تک گرانے کیلئےتیار ہیں۔یہ بات انہوں نے اتوار کو ٹوئٹر پر کہی۔
 انہوں نےکہا کہ ملک میں اقلیت یا ہر برادری مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ ان چیزوں سے ہندوستان کے اندر یا باہر چلائی جانے والی بدنیتی پر مبنی مہمات سے ہندوستان کی شبیہ کبھی خراب نہیں ہو سکتی۔وزیر اعظم کی آواز۱ء۴؍بلین ہندوستانیوں کی آواز ہے۔
 ہندوستان میںکچھ لوگ ابھی تک نوآبادیاتی (بیرونی)نشےسے باہرنہیں آئے ہیں۔ وہ بی بی سی کو سپریم کورٹ آف انڈیاسےبالاتر سمجھتے ہیں۔ ویسے بھی ان ٹکڑے ٹکڑے گینگ کے ممبران سےکسی بہتر کام کی امید نہ رکھیں۔ جن کا مقصد صرف ہندوستان کو کمزور کرنا ہے۔
 اس سےقبل ریسرچ اینڈ اینالائسس ونگ (را) کےسابق چیف سنجیو ترپاٹھی نےکہا تھا کہ وزیر اعظم مودی پربنائی گئی دستاویزی فلم حقائق کی جانبدارانہ اور من گھڑت غلطیوں سے بھری ہوئی ہے۔ سب کو اس دستاویزی فلم کی مذمت کرنی چاہیے۔انہوںنےدستاویزی فلم کے  پیچھے بی بی سی کی نیت پرسوال اٹھایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK