Inquilab Logo

سونیاگاندھی نے خط لکھ کر جو بائیڈن اور ہیرس کو مبارکباد دی

Updated: November 08, 2020, 1:30 PM IST | Agency | Washington

 کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی نے امریکہ میں جو بائیڈن کو صدر اور کملا ہیرس کو نائب  صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔  گاندھی نے بائیڈن  کو ارسال کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ انتخابی تشہیر کو ہندوستان کے لوگوں نے پچھلے ایک سال کے دوران نزدیکی سے دیکھا ہے اور سماجی مساوات، ہم آہنگی، عالمی ترقی کے لئے آپ کے خیالات اور نظریات ہم سے بھی وابستہ ہیں۔ امید ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان گزشتہ دہائی میں جو تعلقات رہے ہیں، آپ کی قیادت میں مزید مضبوط ہوں گے۔

Sonia Gandhi and Rahul Gandhi - Pic : INN
سونیا گاندھی اور راہل گاندھی ۔ تصویر : آئی این این

 کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی نے امریکہ میں جو بائیڈن کو صدر اور کملا ہیرس کو نائب  صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
 گاندھی نے بائیڈن  کو ارسال کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ انتخابی تشہیر کو ہندوستان کے لوگوں نے پچھلے ایک سال کے دوران نزدیکی سے دیکھا ہے اور سماجی مساوات، ہم آہنگی، عالمی ترقی کے لئے آپ کے خیالات اور نظریات ہم سے بھی وابستہ ہیں۔ امید ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان گزشتہ دہائی میں جو تعلقات رہے ہیں، آپ کی قیادت میں مزید مضبوط ہوں گے۔

 ہیرس کو تحریر کردہ اپنے خط میں گاندھی نے کہا کہ آپ کی فتح امریکی آئین میں دیئے گئے اصولوں کی جیت ہے۔ یہ جیت امریکہ کے سیاہ فام شہریوں اور وہاں رہنے والے ہندوستانیوں کی جیت ہے۔ آپ کے منتخب ہونے سے جمہوریت اور انسانی اقدار کو مضبوطی ملے گی۔  گاندھی نے امید ظاہر کی کہ بائیڈن اور کملا ہیریس  کی قیادت ممیں امریکہ اور ہندوستان کے مابین تعلقات مزید گہرے ہوں گے اور ہمارے خطے کے ساتھ ساتھ دنیا میں بھی امن اور ترقی کو ایک نئی سمت ملے گی۔
وہیں راہل گاندھی نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ  بائیڈن کی قیادت میں امریکہ مضبوط ہوگا۔ انہوں نے  ہیرس کو امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر منتخب ہونے کو فخر کی بات بتایا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کے دور میں ہندوستان اور امریکہ کے مابین تعلقات نئی بلندیوں حاصل کریں  گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK