Inquilab Logo

ایس پی سربراہ نے پھولوں سے ہولی کھیلی مگر شیوپا ل کے بغیر

Updated: March 30, 2021, 6:50 AM IST | Agency | Itawah

پھربھی ٹویٹ کیا : ’’ سیفئی میں منائی پھولوں والی ہولی جس میں رنگ تھے گلوں کے اور خوشبواپنے پن کی ‘‘

Akhilesh Yadav - Pic : INN
ایس پی سربراہ اکھلیش یادو پھولو ں سے روایتی ہولی کھیل رہےہیں۔

ا مسال سماجوادی پارٹی نے سیفئی میں ہولی پھولوں سے ضرور کھیلی لیکن  اس بار شیوپال یادو نہیں تھے ۔ ملک میں موضوع بحث رہنے والی سماج وادی پارٹی ( ایس پی) فیملی کی سیفئی کی ہولی  ہرسال ملائم سنگھ یادو ، اکھلیش یادو اور شیوپال  یادومل کر مناتے  ہیں لیکن امسال پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (پی ایس پی)  کے سربراہ اور    ملائم سنگھ یادو کے بھائی شیوپال نے ہولی منانے کیلئے   ایک الگ جگہ منتخب کی ۔ دوسری جانب ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے  پارٹی کے جنرل سیکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو  نیز خاندان کے تمام چھوٹے بڑے سیاسی اور غیرسیاسی اراکین کے ساتھ پھولو ں کی ہولی کھیلی ۔
 سیفئی اسٹیج پر پروفیسر رام گوپال یادو جب پہنچے تو یہاں کنبہ کے سب سے بڑے ہونے کی حیثیت سے اکھلیش یادونے ان کے پیر چھوکر آشیروادلیا۔سب سے بڑی اورخاص بات تویہ رہی کہ اس سے قبل ہمیشہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادواورجنرل سیکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو کا خطاب ہوتا تھا جبکہ اس بار وہ  نہیں سنائی دیا۔  حالانکہ ایس پی سربراہ نے ٹویٹ کیا : ’’ سیفئی میں منائی پھولوں والی ہولی جس میں رنگ تھے گلوں کے اور خوشبواپنے پن کی ۔ ‘‘
 شیوپال نے بھلے ہی ملائم کے آنگن کی ہولی میں اس مرتبہ شامل ہونا مناسب نہیں سمجھا  لیکن اس سے قبل گزشتہ سال ایک ا سٹیج پر اکھلیش اور شیوپال تھے،   تب ملائم موجود تھے ،اس بار ملائم کی غیرموجودگی میں اکھیلش اورشیوپال کا الگ الگ  اسٹیج سجا۔ واضح رہےکہ ہولی کے موقع پر ملائم کنبہ اپنے آنگن میں ایک ساتھ جمع ہواکرتا تھا لیکن وہ  پیر کو پوری طرح سے الگ الگ نظرآیا۔ ملائم کے آنگن میں ہولی کے جشن میں  اکھلیش، رام گوپال، تیج پرتاپ، اکشے، ابھشیک   انوراگ اور کارتکیہ نظرآئے  جبکہ شیوپال  یادو اپنے بیٹے آدتیہ اورحامیوں کے ساتھ ایس ایس میموریل  ہی میں رہے۔  اس  طرح شیوپال سنگھ یادو نے اس بار ہولی کے موقع پر ایک نئی روایت قائم کی ہے۔ انہوں نے اپنے والد سدھیر سنگھ کے نام پر قائم ایس ایس میموریل اسکول میں اپنے حامیوں کے ساتھ ہولی منائی۔
 اہم بات یہ ہےکہ شیو پال سنگھ یادو نے اپنی الگ پارٹی تشکیل  دے دی ہے  لیکن انہوں نے ابھی تک سماجوادی پارٹی سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔ شیو پال سنگھ یادو اپنی روایتی جسونت نگر اسمبلی سے ایس پی  ہی سے  ایم ایل اے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK