Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسپیس ایکس آئی پی او: ایلون مسک کا سب سے بڑا داؤ

Updated: May 24, 2026, 8:02 PM IST | New York

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس امریکی تاریخ کا سب سے بڑا آئی پی او لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ کمپنی کی مالیت ۲؍کھرب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ اسپیس ایکس آئی پی او کے ذریعے ۷۵؍ ارب ڈالر جمع کرنا چاہتی ہے۔

Elon Musk.Photo:INN
ایلون مسک۔ تصویر:آئی این این

ٹیکنالوجی کے معاملے میں سب سے امیر شخص ایلون مسک جلد ہی دنیا کے پہلے کھرب پتی بن سکتے ہیں۔ دنیا کے سب سے امیر شخص مسک کی خلائی اور سیٹیلائٹ کمپنی اسپیس ایکس اسٹاک مارکیٹ میں درج ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا آئی پی او ہو سکتا ہے۔
۲۴؍ برسوں سے اسٹاک مارکیٹ سے مکمل طور پر دور رہنے والی اسپیس ایکس نے ناسڈیک پر’’ایس پی ایکس سی ایکس‘‘ ’’’SPXCX‘‘ٹکر کے ساتھ لسٹنگ کی درخواست دی ہے۔ کمپنی نے امریکی ریگولیٹر (ایس ای سی)(SEC) کے پاس آئی پی او کے لیے باضابطہ دستاویزات جمع کرا دی ہیں۔ تاہم آئی پی او کے بعد بھی اسپیس ایکس پر مسک کا مکمل کنٹرول برقرار رہے گا۔ ۷۵ء۱؍ کھرب ڈالر سے۲؍ کھرب ڈالر تک کی مالیت کے ساتھ، اسپیس ایکس کی آئی پی او ویلیو ایشن ہندوستان کی پوری اسٹاک مارکیٹ سے بھی بڑی ہے۔ دستاویز کے مطابق کمپنی کو اسٹارلنک انٹرنیٹ سے بھاری آمدنی ہو رہی ہے۔
کامیابی کی صورت میں ٹاپ ۱۰؍ کمپنیوں میں شامل ہوگی
اگر کمپنی آئی پی او کے ذریعے ۷۵؍ ارب ڈالر کا سرمایہ اکٹھا کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ سعودی آرامکو کے ۲۰۱۹ء کے ۴ء۲۹؍ارب ڈالر کے پچھلے ریکارڈ سے تقریباً تین گنا زیادہ ہوگا۔ اس سے پہلے ۲۰۱۴ء میں چینی کمپنی علی بابا نے امریکی اسٹاک مارکیٹ سے ۲۲؍ارب ڈالر جمع کیے تھے، جو اس وقت کا سب سے بڑا ریکارڈ تھا۔ اسپیس ایکس دنیا کی ٹاپ ۱۰؍ بڑی کمپنیوں میں شامل ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ہیری کین کی ہیٹ ٹرک: بائرن میونخ نے جرمن کپ جیت کر چار سالہ قحط ختم کر دیا


ویلیو ایشن کو کافی زیادہ سمجھا جا رہا ہے
سیکڑوں صفحات پر مشتمل دستاویز کے مطابق اسپیس ایکس نئے سرمایہ کاروں سے تقریباً ۷۵؍ ارب ڈالر جمع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو کمپنی کی مجموعی مالیت ۷۵ء۱؍ کھرب سے ۲؍ کھرب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ تاہم کئی ماہرین اس ویلیو ایشن کو بہت زیادہ سمجھتے ہیں۔ کمپنی نے ۲۰۲۵ءمیں تقریباً۷ء۱۸؍ ارب ڈالر آمدنی رپورٹ کی تھی۔ ایپل اور این ویڈیا جیسی بڑی کمپنیاں بھی آمدنی کے مقابلے میں کم ملٹی پل پر ٹریڈ کرتی ہیں۔ اسی وجہ سے وال اسٹریٹ میں اسپیس ایکس کے بارے میں مختلف آراء پائی جاتی ہیںکچھ اسے گیم چینجر کہتے ہیں اور کچھ اس کی ویلیو ایشن کو حد سے زیادہ قرار دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:’’یہ تو ہیلمٹ کا پلاسٹک ہے‘‘، نئے لُک والے چشمے پر صارفین نے کِم کو ٹرول کیا


دنیا کے پہلے کھرب پتی کیسے بنیں گے
اسپیس ایکس میں مسک کا حصہ تقریباً ۴۲؍ فیصد ہے۔ اگر کمپنی کی ویلیو۷۵ء۱؍  یا ۲؍ کھرب ڈالر کے ہدف تک پہنچ جاتی ہے تو صرف ان کے حصص کی مالیت تقریباً ۷۳۵؍ ارب ڈالر ہو جائے گی۔ ٹیسلا، ایکس اے آئی اور دیگر کاروبار کی دولت شامل کریں تو اس آئی پی او کے بعد مسک کی مجموعی دولت ایک کھرب ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔ اس طرح وہ تاریخ کے پہلے کھرب پتی بن جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK