Inquilab Logo

سی ایس ایم ٹی ریلوے اسٹیشن پر خصوصی یک روزہ کارروائی

Updated: January 10, 2021, 6:06 AM IST | Saeed Ahmed Khan | CSMT

نو گھنٹے میں۵۳۸؍ خاطی افراد پکڑے گئے اور ایک لاکھ۲۸؍ہزار۲۴۵؍روپےجرمانہ وصول کیا گیا

CSMT - Pic : MidDay
سی ایس ایم ٹی ۔ تصویر : مڈ ڈے

سینٹرل ریلوے انتظامیہ کی جانب سے سی ایس ایم ٹی ریلوے اسٹیشن پرجمعہ کو ٹکٹ چیکر اسٹاف کے ذریعے۹؍گھنٹے تک خصوصی مہم چلائی گئی اور۶۰؍ٹکٹ چیکروں کی الگ الگ ٹیم بنا کر مختلف پلیٹ فارمزپر انہیں تعینات کیا گیا اور ان کی مدد کے لئے آر پی ایف کے۱۰؍جوانوں کو بھی تعینات کیاگیا۔اس دوران۵۳۸؍کیس پکڑے گئے اورایک لاکھ۲۸؍ہزار۲۴۵؍روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔اسی طرح کاٹن گرین ریلوے اسٹیشن پر ٹی سی صغیرحسین نے۱۷؍کیسیز پکڑے اور۴۴۴۵؍ روپے جرمانہ وصول کیا ۔ یہ کارروائی صبح ۸؍بجے سے سہ پہر۴؍ بجے تک کی گئی۔ 
 سینٹرل ریلوےکےچیف پی آر او شیواجی ستار نےنمائندہ انقلاب کو بتایا کہ اس۹؍ گھنٹے کی خصوصی ٹکٹ چیکنگ مہم چلانےکامقصد یہ تھا کہ کووڈ کے اس دورمیں جب کہ عام مسافروں پر لوکل ٹرین میں سفر کے لئےپابندی لگائی گئی ہے، بہت سے مسافر غلط طریقے سےسفر کر رہے ہیں، انہیں روکنے کی کوشش کرنا اور جرمانہ وصول کر کے ریلوے کے خسارے کو کم کرنا ہے۔ چنانچہ اس میں خاصی کامیابی ملی۔ انہوں نےیہ بھی بتایا کہ آر پی ایف کے جوان تو یونہی تعینات رہتےہیں لیکن اس طرح کی مہم کے دوران یہ اندیشہ رہتا ہے کہ مسافر ٹکٹ چیکروں سے الجھ جاتےہیں،جھگڑے اور تکرار کی نوبت آجاتی ہے اس سےبچنے کے لئے آر پی ایف کے جوانوں کی خصوصی ٹیم بھی لگائی گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK