Inquilab Logo

چندرابابو نائیڈو کے روڈ شو میں بھگدڑ،۸؍افراد ہلاک،۱۰؍زخمی

Updated: December 30, 2022, 10:30 AM IST | Hyderabad

بھگدڑ کے دوران سیمنٹ کی ریلنگ ٹوٹ گئی اور کئی لوگ نہر میں گر گئے،چندرابابو اور ان کے بیٹے کا اظہار تعزیت

Chandrababu Naidu pays homage to the person who died in the stampede
چندرابابو نائیڈو بھگدڑ میں مرنے والے شخص کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے

آندھرا پردیش کے نیلور ضلع میں چندرابابو نائیڈو کے روڈ شو میںبدھ کو بھگدڑ مچ گئی۔ جس میں ایک خاتون سمیت ۸؍ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ۱۰؍افراد زخمی ہیں۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بدھ کی شام کو نائیڈو کی تیلگو دیشم پارٹی کا روڈشو کنڈوکورمیں ہو رہا تھا۔ اس دوران بھگدڑ مچ گئی۔ تمام زخمیوں کامقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ روڈ شو کے دوران نائیڈو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بھیڑ جمع ہو گئی۔ بھگدڑ کے دوران سیمنٹ کی ریلنگ ٹوٹ گئی اور کئی لوگ نہر میں گر گئے۔
 حادثے کے بعدچندرابابو نائیڈو اور ان کے بیٹے نارالوکیش نے اظہار تعزیت کیا۔نارا لوکیش نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’’ٹی ڈی پی کارکنوں کی موت پارٹی کیلئے ایک بڑا نقصان ہے۔ ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔زخمیوں کے بہتر علاج کے انتظامات کئےگئےہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا ’’میں ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ تلگو دیشم پارٹی متوفیوںکےاہل خانہ کو ہر طرح کی مدد فراہم کرے گی۔انہیں۱۰؍لاکھ روپے کی مالی امداد اور ان کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔گزشتہ کچھ دنوں سے، نائیڈو ریاست میں وائی ایس آر سی پی حکومت کی مخالفت کیلئے مہم چلا رہے ہیں۔ جنوری میں،نائیڈو کے بیٹے نارا لوکیش  ریاست کے نوجوانوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے ۴؍ ہزارکلومیٹر کی پدیاترا پر نکالیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK