Inquilab Logo

پہلا مرحلہ: ایس پی ۔ آرایل ڈی اتحادپُرامید

Updated: February 11, 2022, 11:41 AM IST | Agency | Bijnor

بجنور میں ایس پی ۔ آر ایل ڈی کی مشترکہ ریلی ، اکھلیش نے دعویٰ کیا :’’ عوام نے پہلے مرحلہ میں ایس پی ۔ آرایل ڈی اتحاد کے حق میں ووٹ دے کر ہمیشہ کیلئے بی جے پی کا دروازہ بند کردیا ہے۔ ‘‘ بی جے پی پر عوام کو دقت ، قلت اور ذلت دینے کاالزام لگایا

SP in Bijnor RLD joint rally.Picture:INN
بجنور میں ایس پی ۔ آرایل ڈی کی مشترکہ ریلی۔ تصویر :آئی این این

  پہلے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ایس پی  ۔ آر ایل ڈی اتحاد پرا مید ہے ۔ا س کا کہنا ہے کہ عوام نے ووٹ دے کر ہمیشہ کیلئے بی جے پی کے دروازے بند کرد یئے ہیں۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران رائے دہندگان کی جانب سے موصول ہونے والی پرجوش تصاویر اس بات کاثبوت  ہیں کہعوام  نے پہلے مرحلہ میں ایس پی ۔ آریل ڈی اتحاد کے حق میں ووٹ دے کر ہمیشہ کیلئے بی جے پی کا دروازہ بند کردیا ہے۔   بجنور میں آر ایل ڈی سربراہ جینت چودھری کے ساتھ ایک مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا:’’پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران رائے دہندگان کے درمیان سے جوش و جذبے کی جو تصاویر سامنے آرہی ہیں اور جس انداز میں عوام ووٹنگ کے لئے باہر نکل رہے ہیں۔یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ’سائیکل‘اور ’نل‘(ایس پی اور آر ایل ڈی کے انتخابی نشان)بی جے پی کے لئے یوپی کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند کررہے ہیں۔‘‘
 انہوں نے دعوی کیا :’’ ایس پی۔ آر ایل ڈی اتحاد  دوسرے مرحلے کی بھی تمام سیٹوں پر جیت درج کرنے جارہا ہے۔یوپی میں انتخابات کے اختتام کو بہت زیادہ دن نہیں بچے ہیں، صرف ۲۴۔۲۳؍دن باقی ہیں، آپ  ریاست میں تبدیلی دیکھیں گے۔‘‘ سماجوادی سربراہ اکھلیش نے یادو کہا:’’  جنتا ( عوام) کی بی جے پی حکومت میں جتنی کی توہین کی گئی ہے۔ اتنی توہین کسی بھی حکومت میں عوام  کی نہیں کی گئی  ہے۔‘‘  ا ن کے بقول :’’ یو پی  تبدیلی کی راہ پر ہے۔ اب   تک بی جے نے عوام کو تکلیف ، پر یشانی ، دقت ، قلت اور ذلت ہی دی ہے۔  بی جےپی نے بھائی چارہ کو ختم کیا ہے۔ یہ الیکشن جمہوریت اور آئین بچانے کا الیکشن ہے۔ ‘‘
 کسان تحریک کو یاد کیا
  اس دوران اکھلیش یادو نے کسان تحریک  کو بھی یاد کیااور اس کی کا میابی پر کسانوں کو مبارکباد  دی ۔    ایس پی سربراہ نے یہ بھی کہا:’’ بی جے پی حکومت تین کالے قانون لائی اور جب اس کے خلاف کسانوں نے احتجاج کیا تو انہیں ناشائستہ القاب سے پکار ا کیا گیا۔انہیں دہشت گرد اور غنڈہ کہا گیا۔میں انہیں مبارک باد دینا چاہتا ہوں جو حکومت کے سامنے جھکے نہیں بلکہ حکومت کو جھکنے پر مجبور کردیا۔‘‘
 آئین بچانے کیلئے اتحاد کی اپیل 
   سماجوادی سربراہ نے سماجوادیوں اور امبیڈ کر وادیو ں سے اپیل کی :’’ متحد ہوکر  باباصاحب کے آئین کو بچانے کیلئے سماجوادی کے ساتھ آئیں۔ ہم بجنور اور لکھنؤ کو سیدھے جوڑیں گے۔  بی جےپی کی حکومت میں نوجوانوں کو روز گار نہیں مل رہا ہے۔ مہنگائی بڑھادی ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK