Inquilab Logo

راجستھان اسمبلی کےضمنی انتخابات کیلئے ہلچل تیز

Updated: March 22, 2021, 10:51 AM IST | Agency | Jaipur

سجان گڑھ ، راجسمند اور سہاڈاسیٹوں پر۱۷؍ اپریل کو انتخابات ہوںگے جبکہ پرچہ نامزدگی کا عمل ۲۳؍ مارچ سے شروع ہوگا

Election - PIic : INN
الیکشن ۔ تصویر : آئی این این

راجستھان میں آئندہ ۱۷؍ اپریل کو سجان گڑھ ، راجسمند اور سہاڈا اسمبلی سیٹوں پر  ہونے  والے ضمنی انتخابات  کے لئے  حکمراں جماعت  کانگریس اور حزب اختلاف بی جے پی کی جانب سے امیدواروں کے انتخاب اور دیگر سرگرمیاں   تیز  ہو نے  سے انتخابی ماحول میں شدت آنے  لگی  ہے ۔ضمنی   انتخابات   کے لئے کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی اپنے امیدواروں کے انتخاب میں مصروف ہیں اور امیدواروں کے اعلان کے بعد انتخابی سرگرمیوں میں شدت آنے کا امکان ہے ۔ 
 ریاست  میں  ان تینوں سیٹوں کیلئے  پرچہ نامزدگی کا عمل۲۳؍ مارچ سے شروع   ہو جائے گا ۔ تاہم  دونوں بڑی سیاسی جماعتیں  کانگریس اور بی جے پی  اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کر پائی    ہیں۔ کورونا کی دوسری لہر کے امکان کے سبب  سیاسی جماعتوں کو ان ضمنی انتخابات میں انتخابی مہم میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور کورونا ضوابط  پرعمل کر نے   کے مد نظر انتخابی جلسوں  میں  بھیڑ اکٹھا  نہ ہونے سے انتخابی موحول    پہلے  کی طرح  اپنے عروج پر نہیں پہنچ  پائے گا ۔سیاسی جماعتوں کے لیڈر پارٹی عہدیدا ر و ں  اور کارکنوں  کے ساتھ میٹنگیں کر کے  انتخابات  سے متعلق  تبادلہ خیال  کر  رہے  ہیں  ۔  اسی سلسلے میں اتوار کو بی جے پی کے ریاستی انچارج ارون سنگھ نے بھیلواڑ ا  میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی ایک میٹنگ کی۔ تاہم پارٹیاں  اور ان کے  لیڈرسوشل میڈیا  کا  بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اس کے ذریعے بھی عوام تک پہنچ رہے ہیں۔     دونوں پارٹیوں میں کانگریس سہاڈا اور سجان گڑھ میں اپنی  بالا دستی  برقرار رکھنے   اور راجسمند میں اپنا وقار قائم کرنے کے لئے  پوری   طرح  تیار ہے ۔

rajasthan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK