Inquilab Logo

پیٹ میں تکلیف اور بلڈپریشر میں اضافہ کے سبب نواب ملک جے جے اسپتال منتقل

Updated: February 26, 2022, 8:37 AM IST | Nadeem asran | Mumbai

معمول کے چیک اپ کیلئے اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کے متعدد ٹیسٹ بھی کئے گئے

Nawab Malik is being taken to hospital. (PTI)
نواب ملک کو اسپتال لے جایا جارہا ہے۔(پی ٹی آئی )

دن قبل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی )نے کابینی وزیر نواب ملک کو داؤد ابراہیم اور ان کے گینگ ممبروں سے تعلقات ، غیرقانونی طریقہ سے زمینوں  کے لین دین اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے فنڈ نگ کرنے کےالزام  میں گرفتار کیا تھا ۔جمعہ کو انہیں میڈیکل چیک اپ کے لئے جے جے اسپتال لے جایا گیا  جہاں انہوںنے طبی جانچ کے دوران پیٹ میں تکلیف کی شکایت کی  جس کے بعد انہیں اسپتال داخل کر دیا گیا ہے ۔ 
    اسپتال میں داخلہ کے بعد طبی جانچ بھی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا اور مختلف ٹیسٹ کئے گئے ہیں  جن کی رپورٹس  نہیں آئی ہے۔ حالانکہ اب تک نواب ملک کی طبیعت سے متعلق ٹھوس تفصیلات فراہم نہیں کی گئی  ہیں البتہ ایجنسی نے جے جے پولیس اسٹیشن میں انہیں اسپتال میں داخل کئے جانے کی اطلاع درج کرائی ہے ۔ یہ ضروری بتایا گیا ہے کہ ان کا بلڈ پریشر بڑھ گیا تھا اور پیٹ میں بھی تکلیف تھی جس کے بعد ان کے مزید چیک اپ کئے گئے اور پھر انہیں اسپتال ہی داخل کرلیا گیا۔ یاد رہے کہ نواب ملک کو ای ڈی نے سی آئی ایس ایف دستہ کی موجودگی میں ان کے گھر جاکر پہلے حراست میں لیا تھا پھردفتر لا کر کئی گھنٹے کی پوچھ تاچھ کے بعدگرفتار کیا تھا جبکہ عدالت میں پیشی کے دوران ایجنسی نے زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کے ساتھ ساتھ انڈر ورلڈ سے تعلق کا الزام لگاتے ہوئے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے فنڈنگ کرنے کا بھی الزام لگایا تھا جس پر کورٹ نے کابینی وزیر کو ۳؍ مارچ تک ایجنسی کی تحویل میں دینے کا حکم سنایا تھا ۔  اس دوان کورٹ نے انہیں گھر کا کھانا فراہم کرنے اور مختلف عارضوں کے سبب  ادویات کا استعمال کرنے کی اجازت دی ہے ۔تادم تحریر نواب ملک کو اسپتال میں داخل کئے ۷؍ گھنٹے گزر چکے ہیں لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ انہیں دوبارہ ای ڈی آف لے جایا جائے گا یا اسپتال میں ہی  رکھا جائے گا ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK