Inquilab Logo

جنوبی کلکتہ میں بی جے پی کی ریلی پر پتھرائو

Updated: January 18, 2021, 7:13 PM IST | Agency | Kolkata

جنوبی کلکتہ میں بی جے پی کی ریلی کے درمیان پتھراو کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں ۔بی جےپی کی یہ ریلی نندی گرام میں ممتا بنرجی کی ریلی چند گھنٹوں کے بعد نکالی گئی ہے۔ ممتا بنرجی نے نندی گرام سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بی جے پی کی ریلی کے درمیان ہنگامہ آرائی کرنے والے چند افراد ترنمول کانگریس کا جھنڈا اٹھاکر بی جے پی واپس جائو کے نعرے لگارہے ہیں ۔

South Kolkata BJP Rally - Pic : PTI
بی جے پی کولکاتہ ریلی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

جنوبی کلکتہ میں بی جے پی کی ریلی کے درمیان پتھراو کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں ۔بی جےپی کی یہ ریلی نندی گرام میں ممتا بنرجی کی ریلی چند گھنٹوں کے بعد نکالی گئی ہے۔ ممتا بنرجی نے نندی گرام سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بی جے پی کی ریلی کے درمیان ہنگامہ آرائی کرنے والے چند افراد ترنمول کانگریس کا جھنڈا اٹھاکر بی جے پی واپس جائو کے نعرے لگارہے ہیں ۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ اور آس پاس کے علاقے میں بڑی تعداد میں پولس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے ۔اسمبلی انتخابات آتے ہی بنگال میں سیاسی تشدد اور تنائو کا ماحول گرم ہوتا جارہا ہے ۔گزشتہ چند مہینے میں بنگال میں سیاسی تشددکے واقعات رونما ہوئے ہیں ۔دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرارہی ہے ۔بی جے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ ۱۰۰؍ سے زاید بی جے پی کارکنان کی سیاسی تشدد میں موت ہوگئی ہے ۔
دسمبر میں مکل رائے ، کیلاش وجئے ورگئے اور بی جے پی کے پانچ دیگر رہنماؤں کے خلاف سیاسی تشدد پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ان لیڈروں نےسپریم کورٹ سے اس معاملے میں ضمانت لی ہے ۔سپریم کورٹ نے بنگال پولس کو اس معاملے میں فوری کارروائی نہیں کرنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK