Inquilab Logo

آدھار کارڈ نہیں تھا،امتحان میں بیٹھنےنہیں دیا گیا

Updated: February 19, 2020, 12:57 PM IST | Agency | Sant Kabir Nagar

سنت کبیر اترپردیش کے ضلع سنت کبیر نگر کے ددھارعلاقے میں منگل کو سمریاواں ٹیما روڈ پر امتحانی مرکز میں آدھار کارڈ نہ ہونے کی وجہ ایک طالب علم کو امتحان ہال میں بیٹھنے نہیں دیا گیا ۔

علامتی تصویر۔ تصویر : آئی این این
علامتی تصویر۔ تصویر : آئی این این


 سنت کبیر: اترپردیش کے ضلع سنت کبیر نگر کے ددھار علاقے میں منگل کو سمریاواں ٹیما روڈ پر  امتحانی مرکز  میں  آدھار کار ڈ نہ ہونے کی وجہ ایک  طالب علم کو امتحان ہال میں بیٹھنے نہیں دیا گیا ۔ آدھار کارڈ لے کر سینٹر لوٹتے وقت  ہائی اسکول کے طالب علم کی تیز رفتار کار کی زد میں آنے سے موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ بگرا ول گاؤں کا  محمد عفان (۱۷)ایم این پبلک اسکول سنوری گوسی میں زیر تعلیم تھا۔ یوپی بوڑ کے پہلے پرچے کا امتحان دینے کیلئے علاقے کے صالح پور میں واقع ایم ایس اشرف انٹر کالج امتحانی مرکز کیلئے صبح نکلا تھا کہ راستے میں ایک تیز رفتار کار سے اس کی موٹر سائیکل ٹکرا گئی۔اس حادثے میں محمد عفان کی موقع  ہی پر  موت ہوگئی۔ اہل خانہ کے مطابق عفان امتحان کیلئے نکلنے سے پہلے آدھاکارڈ لینا بھول گیا تھا ۔اسے آدھاکارڈ کےبغیر امتحان ہال میں داخلہ نہیں ملا تو آدھار کارڈ لینے  جلدی جلدی گھر آیا  اور وہ دوبارہ امتحانی مرکز پہنچنے کیلئے نکلا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگیا۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ وہ مو قع ہی  پر دم توڑ گیا ۔ اس کی موت پر علاقے میں غم کا ماحول ہے۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ یہ نگرانی پر مامور اساتذہ کی زیادتی کے سبب ہوا ہے ، امتحان ہال میں آدھار کا رڈ لے جانا ضروری  نہیں ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK