Inquilab Logo

قربانی کے موقع پر صاف صفائی کیلئے طلبہ کی آن لائن بیداری مہم

Updated: July 21, 2021, 2:17 AM IST | saadat khan | Mumbai

مدنپورہ ، بائیکلہ، مومن پورہ اور دیگر علاقوں کے نوجوان نے سوشل میڈیاپر اپیل کیکہ فضلات گلی محلے اورہائوس گلیوںمیں پھینک کر بیماری کو دعو ت نہ دیں

Eid-ul-Adha:Picture:Inquilab
عیدالاضحی تصویر انقلاب

 : عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کے فضلات اورصاف صفائی سےمتعلق عوامی بیداری کیلئے لاک ڈائو ن کے سبب جہاں اکبر پیر بھائی کالج کے طلبہ آن لائن بیداری مہم چلارہےہیں وہیں مدنپورہ ، بائیکلہ اور مومن پورہ وغیرہ کے نوجوان سوشل میڈیاپر عوام سے اپیل کررہےہیں کہ کوروناوائرس کے پیش نظر قربانی  کے ساتھ صفائی کا خاص خیال رکھیں، جانور وںکے فضلات گلی، محلے اورہائوس گلیوںمیں پھینک کر بیماری کو دعو ت نہ دیں۔ جانوروں کے خون اور فضلات محفو ظ طریقہ سے جمع کرکے کوڑے دان میں ڈالیں اور شہری انتظامیہ سے تعاون کریں۔
  اکبر پیر بھائی کالج کی پروفیسر صدف شیخ نے انقلاب کو بتایاکہ ’’ کوروناوائرس پھیلنے  کے سبب امسال ہم نے قربانی کے موقع پر آن لائن مہم چلائی ہے ۔ہمار ے طلبہ نے اس ضمن میں ایک پوسٹر بنایاہے جسے انہوں نے اپنے موبائل فون پر اسٹیٹس کے طورپر رکھاہے ساتھ ہی قربانی کے موقع پر گلی محلے اور علاقوںمیں صاف صفائی رکھنے کی اپیل پر مبنی ایک ہینڈبل بناکر اپنے علاقوں، دوست اور رشتےداروں میں تقسیم کئے ہیں۔اس طرح انہوں نے عوام کواس جانب متوجہ کرنےکی کوشش کی  ہے کہ وہ اپنے علاقوںمیں  قربانی کی جگہوں پر گندگی اور غلاظت کا انبار نہ لگائیں ۔ جس جگہ قربانی کی جائے، اسے کم ازکم ۲؍مرتبہ پانی سے دھویاجائے ۔ قربانی کے فوراً بعد خون کو پانی سے بہا دیا جائےکیونکہ خون جمع ہونے سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ جانور و ںکے فضلات اور خو ن وغیرہ کو عوامی مقامات ، فٹ پاتھ یاسڑک پر قطعی نہ پھینکیں ، فضلات کو پلاسٹک کے مخصو ص بیگ میں جمع کرکے کوڑے دان میں ڈالیںاور جانوروں کے کھال کو کسی بیگ میں رکھیں ۔ ان باتوںکا خاص خیال رکھیں تاکہ ہم بھی محفوظ رہیں اور دو سروںکو بھی نقصان نہ پہنچے۔‘‘
 مومن پورہ ،بی آئی ٹی چال کے عبدالحمید شیخ نے منگل کو وہاٹس ایپ پر قربانی کے تعلق سے ایک پیغام ارسال کرتے ہوئے عوام سے درخواست کی ہے کہ جانوروںکے فضلات کو ایک پلاسٹک کی تھیلی میں جمع کرکے بی ایم سی کی جانب سے نصب کئے جانےوالے ڈبوں میں ڈالیں۔ گلی ،محلے ،سڑک اور ہائوس گلیوںمیں فضلات کو پھینک کر بیماری کو دعوت نہ دیں۔ تھوڑی زحمت کرکے ہم اپنے گھر اور محلے کی حفاظت کرسکتے ہیں۔ عبدالحمید کے اس پیغام کا جنوبی ممبئی کے متعدد علاقوں کے الگ الگ گروپ میںخیر مقدم کیا گیا ہے۔ بعدازیں  اسی پیغام کو متعدد علاقو ںکے نوجوانوںنے اپنے نام سے بھی ارسال کرکے  قربانی کےموقع پرصاف  صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل کی ہے۔
  عبدالحمیدکےمطابق ’’ ان دنوں کوروناوائرس پھیلا ہوا ہے۔ اس لئے صاف صفائی کا زیادہ  خیال رکھا جانا چاہئے لیکن مسلم علاقو ںمیں صاف صفائی کا فقدان ہے جس کی ذمہ داری ہم پر بھی عائدہوتی ہے۔کورونا کے علاوہ ان دنوںبارش کاموسم ہے جس کی وجہ سے بھی گندگی کا انبار ہے۔ ایسے میںقربانی کے موقع پر ہم نے صاف صفائی کا خیال نہ رکھاتو ہمیں ہی پریشانی ہوسکتی ہے  لہٰذا قربانی کے جانوروںکے فضلات کو ٹھکانے لگانے کاخصوصی طورپرانتظام کریں ۔ ہمارے ہی کچھ بھائی ہیں جو گھر کی کھڑکیوں سے فضلات کو ہائوس گلیوں ، محلے اور سڑکو ں پر پھینک دیتے ہیں جس سے تعفن پھیلتا ہے ۔اس کی وجہ سے بیماریاںپھیلنے کا خدشہ ہے۔ اس لئے ہم چاہتےہیں کہ قربانی کے جانوروں کے فضلات کو ایک جگہ جمع کرکے احتیاط کے ساتھ بی ایم سی کے کوڑے دان میں ڈالیں تاکہ ہم اور ہمارے متعلقین بیماریوں  سے محفوظ رہیں۔یوں بھی ہمارے مذہب میں صفائی کو نصف ایمان کہاگیاہے۔ہمیں بی ایم سی پر الزام تراشی  سے قبل اپنا محاسبہ کرناچاہئےکہ ہم اپنی شہری ذمہ داری کس حد تک ادا کررہےہیں۔ بس اسی مقصد کے تحت مذکورہ پوسٹ وائرل کی تھی  جس کا لوگو ںنے اچھارسپانس دیاہے۔ ‘‘
  بائیکلہ پتراچال کے بلال پٹیل اور ہنس روڈ کےعمران نصیر نے بھی اپنی جانب سے اس پیغام کو عام کرکے عوام سے قربانی کےموقع پر اپنے علاقوںمیں صاف صفائی کا دھیان رکھنے کی اپیل کی ہے ۔

bakri eid Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK