Inquilab Logo

ریلوے کی نجکاری اور ملازمتوں میں ۵۰؍ فیصد کٹوتی کیخلاف بہار میں طلبہ تنظیم کااحتجاج

Updated: July 11, 2020, 3:30 AM IST | S.M. Baaqir/ Sarfaraz Fazalpuri | Muzaffarpur

آل انڈیا اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن (اے آئی ایس اے) اور انقلابی نوجوان سبھا کے زیر انتظام شہرسےلے کرگاؤں تک طلباو نوجوان نےکورونا وبا کی آڑمیں ریلوے کو فروخت کرنے اور۵۰ فیصد ریلوے پوسٹوں کو ختم کرنےکے حکومتی فرمان کے خلاف ایک روزہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔

AISA volunteers protest. Photo: INN
اے آئی ایس اے کے رضاکاراحتجاج کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

آل انڈیا اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن (اے آئی ایس اے) اور انقلابی نوجوان سبھا کے زیر انتظام شہرسےلے کرگاؤں تک طلباو نوجوان نےکورونا وبا کی آڑمیں ریلوے کو فروخت کرنے اور۵۰ فیصد ریلوے پوسٹوں کو ختم کرنےکے حکومتی فرمان کے خلاف ایک روزہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔موقع پرموجود نوجوانوں نےمودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کے مفاد میں ریلوے کی نجکاری روکیں اور ۵۰؍ فیصد اسامیوں کو ختم کرنے کے فیصلے کوواپس لیں ۔ اس موقع پر اے آئی ایس اے سے تعلق رکھنے والے دیپک کمار اور انقلابی نوجوان سبھا کے راہل کمار سنگھ نے مشترکہ طور سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا نے ملک میں تباہی مچا رکھی ہے۔ ملازمت کے بحران کا سامنا طلباء ، نوجوانوں اور ملازمین کو ہے، لیکن اس وبا کی آڑ میں مودی سرکار نے ۱۵۰ سے زیادہ ٹرینیں نجی ہاتھوں میں دینے اور ۵۰ فیصد ریلوے پوسٹوں کو ختم کرنےکافیصلہ کیا ہے۔ حکومت کا یہ فیصلہ ملک کی ریڑھ کی ہڈی پر ضرب کاری کے مترادف ہے۔ ملک کے طلبہ اور نوجوان اس کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے۔ان لوگوں نےکہا کہ ریلوے کا نجکاری اور کارپوریٹس کے حوالے کرنا ملک کے ساتھ دھوکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوروناکے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہونے والی تباہی اور بے روزگاری سے دوچار نوجوانوں اور لوگوں کے لیےروزگار کی ضمانت فراہم کرے ، لیکن اس کے برعکس حکومت روزگار کے وسائل کا خاتمہ کر رہی ہے۔ ملک کے بنیادی وسائل اور اثاثے کو غیر ملکی سرمایہ داروں کے حوالے کیے جارہے ہیں ۔ جو طلباء، نوجوان اور ملک کے مستقبل کے ساتھ پوری طرح کھلواڑ ہے۔
 اسی طرح کا احتجاجی مظاہرہ سمستی پور میں بھی منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر اے آئی ایس اے کے ضلع سیکریٹری سنیل کمارنےکہا کہ محکمہ ریل حکومت کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے،پھر حکومت اسے فروخت کرکے کیا ثابت کرنا چاہتی ہے ،یہ بات ملک کے باشندے حکومت سےپوچھنا چاہتے ہیں ۔ انقلابی نوجوان سبھا کے ضلع صدر رام کمار نے کہاکہ کورونا کےمریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ناکامی کوظاہر کرتاہے۔ حکومت کورونا مرض سے بچنے کے لیےکوئی مضبوط لائحہ عمل تو تیار نہیں کر رہی ہے، بلکہ لاک ڈائون کی آڑ میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع کو بند کر رہی ہے۔ نتیش کمار نےایس ٹی ای ٹی امتحان کو رد کرکے امیدوار مخالف ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے۔ حکومت سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آن لائن ایس ٹی ای ٹی کا امتحان لے ،ساتھ ہی بے روزگار ہونے والے نوجوانوں کو روزگار مہیا کرانے کی پہل کرے۔اے آئی ایس اےکے ضلع صدر لوکیش راج نے کہا کہ ریلوے بورڈ ۱۵۰؍ سے زائد ٹرینوں کو پرائیوٹ کمپنی کودے دیا ہے۔ سرکاری ریلوے ٹریک پر پرائیوٹ کمپنی کی ٹرین دوڑے گی۔حکومت کے پاس آخر کیا مجبوری ہے کہ اس نے آمدنی کے سب سے بڑے ذریعہ کو فروخت کر دیا۔ حکومت کی یہ پہل غلامی کی جانب پہلا قدم ہے۔۳؍رکنی وفد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں ضلع مجسٹر یٹ کو میمورنڈم پیش کیا۔

bihar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK