Inquilab Logo

جی ایس ٹی صدی کا سب سے بڑا پاگل پن ہے

Updated: February 20, 2020, 2:03 PM IST | Agency | New Delhi

اپنے متنازع بیانات کے ذریعے اپنی پارٹی کے لئے رسوائی کا سبب بننے والے سبرامنیم سوامی نے ایک مرتبہ پھر بی جے پی کیلئے جگ ہنسائی کا سامان کیا ہے۔ انہوں نے ایک پروگرام کے دوران نہ صرف مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کو بری طرح تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ مودی حکومت کی جانب سے جلد بازی میں نافذ کئے گئے گڈس اینڈ سروسیز ٹیکس (جی ایس ٹی ) کو صدی کا سب سے بڑا پاگل پن قرار دیا۔

سبرمنیم سوامی ۔ تصویر : آئی این این
سبرمنیم سوامی ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : اپنے متنازع بیانات کے ذریعے اپنی  پارٹی کے لئے رسوائی کا سبب بننے والے سبرامنیم سوامی نے ایک مرتبہ پھر بی جے پی کیلئے جگ ہنسائی کا سامان کیا ہے۔ انہوں نے ایک پروگرام کے دوران نہ صرف مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کو بری طرح تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ مودی حکومت کی جانب سے جلد بازی میں نافذ کئے گئے گڈس اینڈ سروسیز ٹیکس (جی ایس ٹی ) کو صدی کا سب سے بڑا پاگل پن قرار دیا۔  انہوں نے کہا کہ ’’ ملک کو اگر ۲۰۳۰ء تک معاشی سپر پاور بننا ہے تو اسے۱۰؍ فیصد کی معاشی شرح نمو ہر قیمت پر حاصل کرنا ہو گی۔ ماضی میں ہم مختلف موقعوں پر ۸؍ فیصد تک پہنچنے میں کامیاب ضرور ہوئے ہیں لیکن  اسے برقرار نہیں رکھ سکے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کا یہی راستہ ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس  اور جی ایس ٹی  کے ذریعے لوگوں کو ڈرانا بند کیاجا ئے۔ جہاں تک  جی ایس ٹی کی بات ہے تو یہ صدی کا سب سے بڑا پاگل پن ہے جو حکومت نے کیا ہے۔ یہ ٹیکس سسٹم آج تک کسی کی سمجھ میں نہیں آیا ہے۔ سبرامنیم سوامی کے مطابق میرے پاس کچھ لوگ آئے تھے جو یہ سسٹم سمجھنا چاہتے تھے لیکن میں نے ان سے کہا کہ وہ پہلے وزیر اعظم سے رجوع کریں اور ان سے پوچھیں کہ کیا واقعی انہیں بھی یہ نظام اور اس کی پیچیدگیاں سمجھ میں آگئی ہیں۔ سبرامنیم سوامی نے اس موقع پرسابق وزیر اعظم پی وی نرسمہارائو کو بھارت رتن دینے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ انہی کی حکومت میں اتنی طاقت تھی کہ وہ بے فکری کے ساتھ معاشی اصلاحات نافذ کرگئے۔ اُن کے بعد کسی بھی حکومت نے  ان کے جیسی ہمت نہیں دکھائی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK