Inquilab Logo

شیواجی نے اورنگ زیب کو ۵؍ بار خط لکھ کرمعافی مانگی تھی : سدھانشو تریویدی

Updated: November 21, 2022, 12:44 PM IST | Agency | Mumbai

بی جےپی کے قومی ترجمان نے ویرساورکر کادفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کئی لوگ سیاسی مشکلات سے باہر نکلنے کیلئے معافی نامہ لکھا کرتے تھے

Sudhanshu Trivedi .Picture:INN
بی جے پی کے قومی ترجمان سدھانشوتریویدی ۔ تصویر:آئی این این

ویر ساورکر، چھترپتی شیواجی مہاراج اوردیگر تاریخی واقعات وشخصیات کے تعلق سے بیانات پران دنوں مہاراشٹر کا سیاسی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔ شیواجی مہاراج کے تعلق سے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے متنازع بیان کے بعد اب ایک نیا متنازع بیان سامنے آیا ہے۔یہ بیان بی جے پی کے قومی ترجمان سدھانشو ترویدی نے دیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج نے اورنگ زیب کو پانچ خط لکھ کر معافی مانگی تھی۔ یہ بیان انہوں نے ایک نجی چینل کے ڈیبیٹ شو میں گفتگو کے دوران دیا۔ اس وقت یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور سدھانشو ترویدی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بتایا جارہا ہےکہ انہوں نے ویر دامودر ساورکر کا دفاع کرتے ہوئےیہ بات کہہ گئے جن پرحال ہی راہل گاندھی نےانگریزوں کا ساتھ دینے اور ان سے معافی مانگنےکا الزام لگایا تھا۔ 
کیا کہا سدھانشوتریویدی نے ؟
 بی جےپی کے قومی ترجمان سدھانشو تریویدی نے ڈیبیٹ شو میں کہا کہ ’’چھترپتی شیواجی مہاراج نے بھی اورنگ زیب کو  پانچ بار خط لکھا تھا ۔ اس وقت سیاسی مشکلوں سے باہر نکلنے کیلئے کئی لوگ معافی نامہ لکھا کرتے تھے۔‘‘
بی جے پی اپوزیشن کے نشانے پر
 بی جے پی  ترجمان سدھانشو ترویدی کے متنازع بیان کے بعد سنجے راؤت نے انہیں نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترویدی نے شیواجی مہاراج کی توہین کی ہے۔ اقتدار کے لالچ میں بی جے پی کی گود میں بیٹھ کر عزت نفس کی  بات کرنے  والے ایکناتھ شندے اب کیوں خاموش ہیں؟ راؤت نے پوچھا کہ کیا آپ شیواجی کی توہین برداشت کر سکتے ہیں؟ دوسری جانب ادھو کی شیو سینا کے ایک اور ترجمان آنند دوبے نے دعویٰ کیا کہ’’ چھترپتی شیواجی مہاراج کا نام سن کر اورنگ زیب رات بھر سو نہیں پائے تھے۔شیواجی کی بہادر فوج نے مغلوں کو شکست دی تھی۔ بی جے پی کے ترجمان اس بہادر شیواجی کے بارے میں ایسی باتیں کہہ رہے ہیں۔ شاید سدھانشو ترویدی کو تاریخ کا مکمل علم نہیں ہے۔‘‘ این سی پی لیڈر جتیندراوہاڑ نے بھی سدھانشوتریویدی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شیواجی کے بارے میں ایسا تبصرہ کرنے والے بی جے پی ترجمان پاگل ہی ہو سکتے ہیں۔ سدھانشو تریویدی نے ساورکر کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت کے مجوزہ فارمیٹ کے تحت ساورکر نے خط لکھا تو کیا ہوگیا، ا نہوں نے برطانوی آئین کی قسم تو نہیںاٹھالی تھی ؟

mumbai Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK