Inquilab Logo

صومالیہ میں آئس کریم پارلر پر خود کش حملہ ، ۷؍ افراد ہلاک

Updated: November 29, 2020, 8:25 AM IST | Agency | Mogadishu

مشتبہ شخص کو دروازے پر تلاشی کیلئے روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ۱۰؍ لوگ زخمی

Somalia - Pic : Agency
موقعۂ واردات پر ایمبولنس اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے (تصویر: ایجنسی

صومالیہ کے دارالحکومت  موغادیشو میں واقع  ایک آئس کریم پارلر پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں ۷؍افراد ہلاک اور ۱۰؍ زخمی ہوگئے۔ایک نیوز ایجنسی کے مطابق یہ آئس کریم پارلر صومالیہ کے دار الحکومت موغادیشو  میں واقع  انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے نزدیک ہے۔ اس پارلر کے مرکزی دروازے پر ایک شخص آیا اور  اندر داخل ہونے لگا۔ جب تلاشی کیلئے اسے روکا گای تو اس نے خود کو اڑا لیا۔ اس ےکے نتیجے میں وہاں ۷؍ افراد کی موت ہو گئی جبکہ ۱۰؍ لوگ زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ پارلر میں داخل ہونے سے پہلے ہر کسی کی تلاشی لی جاتی ہے۔ 
  دھما کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ ہر طرف دھواں دکھائی دیتا تھا اور چیخیں سنائی دیتی تھیں۔  اس دوران ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ خود کش حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے ۴؍ کی حالت انتہائی نازک ہے ۔ اس لئے  ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔تاحال کسی گروپ نے  اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں الشباب نامی شدت پسند جماعت اس قسم کی کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔ رواں برس اگست میں ساحل کے قریب ایک لگژری ہوٹل پر الشباب کے ذریعے کئے گئے بم دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت۱۰؍ افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ  اسی ماہ الشباب  کے ۴؍  جنگجوؤں کو دوران حراست ماورائے عدالت قتل کیا گیا تھا جس کے بعد الشباب نے فوجی اڈے پر حملہ کر کے ۷؍اہلکاروں کو قتل کردیا تھا۔
  پولیس نے فی الحال حملے کے تعلق سے کسی کا نام نہیں لیا ہے ۔ البتہ یہ کہا گیا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور جلد ہی حملہ آور کی شناخت ظاہر کی جائے گی اور اس کی تنظیم بھی پتہ لگایا جائے گا۔

somalia Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK