Inquilab Logo

بلڈوزرکارروائی پر سپریم کورٹ کا یوگی سرکار کو نوٹس ، ۳؍ دن میں جواب طلب کیا

Updated: June 17, 2022, 10:05 AM IST | new Delhi

کورٹ نےسرکار سے پوچھا کہ ’’ بلڈوزر کے ذریعے جو انہدامی کارروائی ہوئی ہے وہ قانون کے مطابق ہے یا نہیں ؟ یہ کارروائی انتقامی نہیں ہونی چاہئے‘‘

The bulldozer operation in Allahabad is being severely criticized
الٰہ آباد میںکی جانے والی بلڈوزر کارروائی پر شدید تنقیدیں ہو رہی ہیں

 بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما کےگستاخانہ بیان پر ہونے والے تشدد میں یوپی حکومت کی کارروائی کو لے کر جمعرات کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس بوپنا اور وکرم ناتھ کی بنچ نے اس معاملے  میں سخت رویہ اپناتے ہوئے یوگی حکومت کو نہ صرف نوٹس جاری کردیا بلکہ  اس سے یہ دریافت کیا کہ بلڈوزر کے ذریعے جو انہدامی کارروائی کی گئی ہے وہ قانون کے مطابق ہے یا نہیں ؟ ساتھ ہی واضح کردیا کہ اس طرح کی کارروائیاں قانون کے مطابق ہی ہونی چاہئیں۔ اس میں انتقام لینے جیسی کوئی حرکت نہیں ہونی چاہئے ورنہ کورٹ کو سخت احکامات جاری کرنے پڑیں گے۔سماعت مکمل ہونے کے بعد کورٹ  نے یوپی حکومت کو نوٹس بھی جاری کیا اور اس سے ۳؍ دن کے اندر اندر جواب مانگا ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت اب منگل کو مقرر کی گئی ہے۔  
 مختلف رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ یہ انتقامی کارروائیاں ہیں، اس لئے حکومت ہمیں اطمینان دلائے کہ یہ انتقامی کارروائی نہیں تھی جو کچھ کیا گیا وہ قانون کے مطابق تھا اور نہایت ضروری تھا ۔  سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ ہم نوٹس جاری کریں گے، آپ جواب داخل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس مدت کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ سماعت کے دوران سینئر وکیل سی یو سنگھ نے دلائل کا آغاز کیا۔ سی یو سنگھ نے جمعیت کی طرف سے بحث کی۔ یاد رہے کہ   یوپی میں گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری ’غیر قانونی انہدامی کارروائی‘ کے خلاف جمعیۃ علماء ہند نے گزشتہ دنوں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔       اس  پٹیشن میں جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی مدعی ہیں

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK